تمام حکومتی ادارے اب نازی دور کیطرح چلاۓ جا رہے ہیں

0
331

پی ٹی آئ کا بلا چھینا تو پی ٹی آئ نے ایک اپلیکشن بنائ جس سے آپ پی ٹی آئ کے اُمیدوار کا انتخابی نشان دیکھ سکیں مبینہ طور پر پی ٹی آے نے اس ایپلیکشن کو بلاک کر دیا ہے، پی ٹی آئ کے ورچوئل جلسے کو ناکام کرنے کیلئے پورے ملک کی انٹرنیٹ سپیڈ کم کر دی جاتی ہے، پی ٹی آئ کی ویب سائیٹ بلاک کردی گئی ہے تاریخ میں ایسی کوئ مثال نہیں جہاں عوام پر اسطرح کا ظلم اور جبر کرکے ترقی ہوئ ہو، یقینا اسکا انجام پاکستان کی مزید تباہی ہوگا پاکستان کو اسوقت ایک اچھے ماہر نفسیات کی اشد ضرورت ہے، لگتا ہے کسی نفسیاتی مریض نے عوام کو دشمن فرض کرکے راست کی تمام طاقت عوام کی راۓ کو کچلنے پر لگا دی ہے، چاہے اس سے ملک تباہ ہو جاۓ، یقین کریں پاکستان اسوقت ایک نفسیاتی مرض سے گزر رہا ہے، خدا کیلئے کوئ ماہر نفسیات بلاؤ اور ملک بچاؤ