تم تھک جاؤ گے

0
399

کل کوئ کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئ کے بڑے بڑے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدم استحکام پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں

پی ٹی آئ میں کوئ بڑا نام نہیں ہوتا، نا کوئ بڑا سیاسی لیڈر، نا کوئ بڑا میڈیا سیل یا چینل اور نا کوئ بڑا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، سب کے سب صرف ایک عمران خان کی مقبولیت کا صرف صدقہ ہیں

آپ پی ٹی آئ کے سب لیڈر سے پی ٹی آئ چھڑوا لیں، پی ٹی آئ کے حق میں بات کرنیوالے سب صحافیوں کو عمران ریاض کیطرح خاموش کرا دیں، پی ٹی آئ کے سب سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو چپ کر دیں یا انہیں عدم استحکام پارٹی میں شامل کروا دیں، میڈیا پر پی ٹی آئ کو بلیک آؤٹ کردیں، کوئ ٹی وی چینل خرید لیں، پی ٹی آئ کو کوئ جلسہ نا کرنے دیں، کوئ الیکشن کمپین نا چلانے دیں، لیکن پی ٹی آئ کا ایک ووٹ بھی کم نہیں ہوگا بلکہ پی ٹی آئ کے ووٹوں میں روزانہ 15000 ووٹوں کا اضافہ ہوگا

اے آر وائی، بول وغیرہ عمران خان کے حق میں ہونے کیوجہ سے مقبول ترین چینل بنے، عمران خان کےخلاف گئے، عوام نے انہیں کچرے میں پھینک دیا

عمران خان ایک ایسا جادو ہے، جو اسے چھو لیتا ہے، ہیرا بن جاتا ہے، جو اسے چھوڑ دیتا ہے، وہ پتھر بن جاتا ہے، آپ جو ہیرے سمجھ کے لے رہے ہو، وہ آپ کیلئے ایک پتھر سے زیادہ ثابت نہیں ہوگا

یہ دو ٹکے کے پتھر چند دن عمران خان کے ساتھ رہ کر اگر اپنے آپ کو ہیرا سمجھ رہے ہیں، تو انکی اوقات عمران خان کو چھوڑتے ہی سامنے آ جاتی ہے

اب اگر کسی کو یہ بات نا سمجھ آۓ تو وہ کوئ ڈفر ہی ہو سکتا ہے، کیونکہ اس بات کو 16 سال کا بچہ بھی سمجھتا ہے

عمران خان اور اسکے فلسفے کو پاکستان کے اندر آئندہ 50 سال تک کوئ مائ کا لال نہیں ہرا سکتا، تم تھک جاؤ گے، قبر میں پہنچ جاؤ گے لیکن عمران خان کا نظریہ زندہ رہے گا جو بدی کیلئے شدید نفرت اور تبدیلی کیلئے شدیدمحبت! یہ ایک اٹل حقیقت ہے جو پچھلے 18 ماہ میں بار بار ثابت ہوئ اور آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا