سٹاک ایکسچینج کی دو نمبری – ایک دن میں ڈھائ ہزار پوائنٹ گر گیا

0
381

یہ ہے وہ دو نمبری جسکا ذکر میں پچھلے ایک ماہ سے مسلسل کر رہا تھا یہ اور اسطرح کی کئی اور دو نمبریوں سے قوم کو 76 سال سے بے وقوف بنایا جا رہا ہے، اگر آپ کا چوکیدار جسے ڈرائیونگ نہیں آتی اور وہ زبردستی گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال لے تو کیا ہوتا ہے؟ جی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے اور گاڑی بھی تباہ ہوتی ہے،گاڑی میں بیٹھے سب مارے جاتے ہیں، ہمارا ملک بھی ایسے چلایا جا رہا ہے، یہاں ہر سرکاری عہدے دار وہ کر رہا ہے، جو اُسکا کام نہیں، اور وہ نہیں کر رہا ہے جو اسکا کام ہے اللہ بھی ایسے ملک کی حفاظت نہیں کرتا جہاں معاشرہ خاموشی سے دو نمبری کا تماشہ دیکھتا ہے یا دو نمبری کےخلاف کھڑا نہیں ہوتا