صرف الیکشن نہیں بلکہ صاف شفاف الیکشن

0
433

محترم چیف جسٹس صاحب کا آئین کے تحت الیکشن کروانے کا فیصلہ قابل ستائش لیکن مسئلہ الیکشن کروانا نہیں، اصل مسئلہ الیکشن انجینرنگ کے بغیر صاف شفاف الیکشن کروانا ہے جبتک پاکستان میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے، پاکستان کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا اگر آپ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، تو وہ صرف ایک صاف شفاف الیکشن سے ہی آ سکتا ہے، کیا موجودہ بد ترین سیاسی انتقام کے ماحول میں صاف شفاف الیکشن ممکن ہے؟ اگر نہیں تو الیکشن کے ڈرامے کی بھی ضرورت بھی نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے نام لیکر اگلے وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دینا چاہیے، وہ اسٹیبلشمنٹ کے مشورے سے اپنی کابینہ بھی بنا لے گا اور بیرونی ایجنڈا بھی چلا لے گا