قاسم سوری نا جھکا، نا ٹوٹا، اور نا پکڑا گیا

0
357

قاسم سوری نا جھکا، نا ٹوٹا، اور نا پکڑا گیا، قاسم کا قصور ہے کہ حکومت کے دوران مال کیوں نہیں بنایا؟ امریکی سائفر پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا؟ رجیم چینج پر بکا کیوں نہیں؟ رجیم چینج کے بعد جھکا کیوں نہیں؟ آخر تمام کوششوں کے بعد ایک ایسا کیس لایا گیا ہے جس کی کوئ اہمیت نہیں کہ قاسم سوری کو استعفی دئیے ہوۓ 20 ماہ گزر گئے، اگر عدالتیں اس کیس کا فیصلہ ماضی میں نہیں کر سکیں تو ججوں کو عدالتوں میں کھڑا کرو، کیا قاسم سوری عدالتوں میں تاخیری فیصلوں کا بھی ذمہ دار ہے؟ کیس الیکشن دھاندلی کا ہے، جبکہ منصف قاسم سوری کو آئینی بحران کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے؟ آئینی بحران امریکی سائفر ہدایات پر عملدرآمد کیوجہ سے ہوا، کیا قاسم سوری نے سائفر پیدا کیا؟ کمزور ترین کیسوں میں پی ٹی آئ لیڈرشپ کو موردالزام ٹھہرانے کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کاش کوئ منصف امریکی سائفر کی ہدایات پر عملدرآمد کا کیس سنیں؟ کاش کوئ تو مرد مومن عمران خان کے علاوہ بھی ہو جو امریکی سائفر کا مقابلہ کرنے کی جرات کرے، جسکی روشنی میں رجیم چینج کرداروں کا احتساب ہو سکے