ملک قوم سے ہے

0
527

ملک قوم سے ہے

عمران خان کو مجبور ہو کر چھوڑنے والوں کا عمران خان کے ٹکٹ دینے یا وزارت دینے یا عہدے دینے سے پہلے کوئ نام نہیں تھا، کوئ انہیں نہیں جانتا تھا، وہ سب عمران خان کی بدولت تھے،عمران خان کا ووٹ کبھی بھی نہیں ٹوٹے گا، چاہے عمران خان جیل کے اندر رہے یا باہر! اب ووٹ کے بغیر حکومتیں بنانی ہے تو صرف یہ دیکھنا ہو گا کہ کیا پاکستان اب ایسا بوجھ برداشت کر سکے گا؟ جب قوم آپ کے ساتھ نا ہو تو ملک بنتے نہیں، ٹوٹ جاتے ہیں، صرف ایک چنگاری کی دیر ہوتی ہے جیسے بنگلہ دیش بنا، جیسے مشرقی جرمنی گرا، جیسے سویت یونین گرا، جیسے عراق گرا، لیبیا گرا، شام گرا

اور اگر قوم جڑی ہو تو ترکیہ بنتا ہے، ملائشیا بنتا ہے، انڈونیشیا بنتا ہے، جاپان بنتا ہے، جرمنی بنتا ہے، بھارت بنتا ہے، بنگلہ دیش بنتا ہے، افغانستان بنتا ہے، ایران بنتا ہے، چین بنتا ہے، جنوبی کوریا بنتا ہے

ہماری سالمیت بھی صرف قومی اتحاد میں ہے اور قومی اتحاد قوم کے بغیر ممکن نہیں؟ قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو قوم کی راۓ کا احترام کرنا ہوگا

ہم اُس تجربے سے کچھ حاصل نہیں کریں گا جو تاریخ میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوا؟ ملک کی تعمیر قوم کے بغیر ممکن نہیں؟