میں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کیساتھ کام کیا ہوا ہے

0
554

میں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کیساتھ کام کیا ہوا ہے، وہ قانونی طور پر ہمیشہ بڑے ہوم ورک، ریسرچ اور احتیاط کیساتھ کام کرتے ہیں، یہ کوئ تارڈ یا ممنون یا آصف زرداری نہیں

الیکشن ملتوی کروانے والے آئین کو پامال کیے بغیر الیکشن ملتوی نہیں کر سکتے، اور نا ہی لفافوں کے زور پر کوئ بیانیہ بنا سکتے ہیں، زور زبردستی سے ہو گا اگر الیکشن ملتوی کرنے ہیں لیکن اس سے ملک کا مزید بیڑا غرق ہوگا

اس ملک کا چیف الیکشن کمشنر امریکہ کے سفیر سے مل سکتا ہے لیکن اس ملک کے صدر سے ملنا دشوار ہے کیونکہ باس سے ملنا ضروری ہے، اس ملک میں جس کا جو کام ہوتا ہے، اسکے علاوہ وہ سب کام کرتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا کام صرف الیکشن کروانا ہے اور وہ اپنا کام نا کرنے کے جواز اکھٹے کرتے ہیں

عمران خان کی یہی سب سے بڑی جیت ہے کہ اس ملک کی تمام کرپٹ اشرافیہ ملکر ایک ایجنڈے پر کاربند ہے کہ الیکشن نا ہوں اور یہ خوف عمران خان کیوجہ سے ہے