پچھلی نسل آج بھی اسے کتابوں میں ڈھونڈ رہی ہے

0
451

مطالعہ پاکستان کا مجوزہ سلیبس جو ایف اے تک پڑھانا چاہیے, یہ سلیبس آج کی نوجوان نسل سوشل میڈیا سے پڑھ چکی ہے، پچھلی نسل آج بھی اسے کتابوں میں ڈھونڈ رہی ہے ۱- قائداعظم کے آخری سفر میں ایمبولینس کا خراب ہونا اور اسکے ذمہ دار؟ ۲- لیاقت علی خان کی شہادت اور ذمہ دار؟ ۳- ایوب خان کی فاطمہ جناح کیخلاف کمپین، غیر جمہوری اقدام اور امریکی غلامی کا آغاز ۴- یحیی خان ایک بد کردار حکمران جو پاکستان توڑنے کا ذمہ دار بنا ۵- مجیب ایک محب وطن جسے دیوار سے لگایا گیا ۶- بھٹو ایک سودے باز جو الیکشن ہار کر بھی وزیراعظم بننے کیلئے پاکستان توڑنے کا حصہ دار بنا ۷- ضیاالحق ایک شدت پسند ڈکٹیٹر جسنے پاکستان کی بنیاد میں بنیاد پسندی،مذہبی شدت پسندی، ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر اور جہاد فی ڈالر کی بنیاد رکھی ۸- نواز شریف ایک نالائق کٹھ پتلی سیاست دان جس نے کرپشن اور سیاست براۓ فروخت کی بنیاد رکھی ۹- بینظیر بھٹو جسنے پاکستان کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا تحفہ دیا اور وہ مسٹر 50% بن گیا ۱۰- مشرف جو ایک امریکی فون کال پر گھٹنوں کے بل گر گیا، امریکی جنگ براۓ ڈالر کا سب سے بڑا ایجنٹ ثابت ہوا ۱۱- کیانی جو ایبٹ آباد آپریشن اور سلالہ سانحے کا ذمہ دار اور جس نے آرمی چیف کی مارشل لا کے بغیر ایکسٹینشن کی بنیاد ڈالی ۱۱- راحیل شریف جسنے آرمی چیف کی ملازمت کے دوران دوسرے ملک کی نوکری کی درخواست کی روایت کی بنیاد ڈالی ۱۲- باجوہ جسنے رجیم چینج آپریشن پر عملدرآمد کروا کے امریکی آشیر باد کی نئی جدت کی بنیاد ڈالی ۱۳- عمران خان جسنے امریکی احکامات پر “بالکل نہیں” کی بنیاد ڈالی ۱۴- نو مئی – کیا کھویا، کیا پایا ۱۵- افغان پالیسی – ہماری غلطیاں ۱۶- بھارت اور بنگلہ دیش کیسے ترقی کر گئے ۱۷- جمہوریت اور آمریت کا فرق ۱۸- آئین اور قانون کی اہمیت اور احترام ۱۹- سوشل میڈیا عوام کی آواز اور نبض اور اسکا مثبت کردار ۲۰ – سول سروس سٹرکچر – غلامانہ باقیات اسکے بعد 9 اپریل 2022کے بعد کی تاریخ لکھنے یا پروپوز کرنے کی میری ہمت نہیں، یہ اب اگلی نسل کا کام ہے