کریک ڈاؤن

0
389

کریک ڈاؤن

ڈالر اور افغانوں پر کریک ڈاؤن سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، ڈالر کا مقابلہ مضبوط معیشت کرتی ہے، عارضی کریک ڈاؤن صرف عارضی طور پر کاروبار بند کرتے ہیں اور کاروبار بند ہونے سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں عارضی تعطل آتا ہے، اور ڈفرز تالیاں بجاتے ہیں کہ ڈالر کنٹرول کر لیا، افغانوں پر کریک ڈاؤن سے نفرت بڑھے گی، پاکستان اپنے خطے میں بھارت، افغانستان اور ایران کی نفرت کا سامنا کر رہا ہے اور چین پاکستان سے اُمیدیں ختم کرکے تمام اُمیدیں افغانستان اور ایران سے لگا چکا ہے، یعنی ہم وہ بدقسمت ہیں جن سے انکا ایک بھی ہمسایہ خوش نہیں، عوام ویسے ہی نفرت کا پہاڑ بن چکی ہے، ان حالات میں کونسا ملک ترقی کے خواب دیکھ سکتا ہے؟

دہشت گردی اور سمگلنگ روکنی ہے؟ تو ایک دفعہ سرحدوں، ایئر پورٹس اور بندر گاہوں کے محافظوں پر کریک ڈاؤن کرو،سمگلنگ اور دہشت گردی دونوں ختم ہو جاۓ گی، افغان سرحد پر وہ اربوں روپے کی باڑ کا کیا بنا؟