کیا آپ کو پتہ ہے کہ حماس کے ٹوٹل ممبرز کی تعداد کتنی ہے، محض 20,000 جوان

0
333

اسرائیل دنیا کی ایٹمی طاقت اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس فوج ہے جس کو سپر پاورز کی مدد بھی حاصل ہے، جسکا تمام آمدورفت کے راستوں پر کنٹرول بھی، جسکے پاس سرمایہ کی بھی کمی نہیں، جسنے ماضی میں تمام عرب ممالک کو جنگوں میں شکست دی، ایسی بڑی طاقت ہےکو محض بے سروسامانی کیساتھ 20,000 جوانوں نے کئی سالوں سے مصیبت ڈال رکھی ہے؟ اگر جزبہ ایمانی ہو تو تعداد معاملہ نہیں کرتی ویسے ہی خیال آیا کہ اسکے برعکس 1971 میں پاکستان کی 90,000 افواج اور سویلین نے ایک گولی چلاۓ بغیر ہتھیار پھینک دئیے تھے، اور آجتک اُس کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا نہیں ہوئ؟ کوئ ملٹری کورٹ ہی قائم ہو جاتی؟ ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک بریگیڈیئر بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہتا ہے “کھیل کا حصہ”, یعنی ہتھیار ڈالنا پارٹ آف دی گیم ہے، کم از کم اس بریگیڈئر کا تو کورٹ مارشل کرلیتے؟ ورنہ یہ تھیوری تو قوم کا نظریہ بن جاۓ گی اسکے برعکس نو مئی کو غیر قانونی اقدام پر عوامی غیظ و غضب کو بغاوت کا نام دیکر ملٹری کورٹس کے ذریعے حق اور سچ کیخلاف کاروائی جاری ہے کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ طاقتور کے سامنے گھٹنے ٹیک دو، نہتے شہریوں کیخلاف بندوقیں تان لو، آخر کون لوگ ہیں ہم؟ کس نسل سے تعلق ہے ہمارا؟ ہمیں شرم کیوں نہیں آتی؟