کیا احمد نورانی اس ملک کا ہیرو ہوا

0
330

احمد نورانی کے مطابق سابق آرمی چیف قمر باجوہ کا خاندان جو بیوی، بیٹے، بہو، سمدھی، سسرال پر مشتمل ہے، احمد نورانی کی رپورٹ اتنی جامع ہے کہ ایک ایک تفصیل ثبوتوں کیساتھ موجود ہے، اس خاندان کی دولت میں بے انتہا اضافہ باجوہ کے 6 سالہ آرمی چیف کے دور میں ہوا پاکستان میں رجیم چینج کی وارداتیں، اعلیٰ عہدوں کی تعیناتی، سائفر، عاصمہ جہانگیر کی باتیں، بیرونی ایجنڈے اب سمجھ آ رہی ہے نا؟ وہ جو کردار کی بڑی باتیں کرکے عمران خان کو نشانہ بناتا ہے، کیا اس کردار کی تحقیق کرے گا؟؟ وہ جو احتساب کا چیرمین چوروں کے کیس ختم کر رہا ہے، احمد نورانی کی اس رپورٹ کی تحقیق کرے گا؟ اور اگر یہ رپورٹ درست ہے تو کیا احمد نورانی اس ملک کا ہیرو ہوا، جو چوروں کو ظاہر کر رہا ہے؟ اب قوم توقع کر رہی ہے کہ یہ عمران خان کو چھوڑ دیں جو چوروں کی موت ہے، بیرونی ایجنڈے کی موت ہے، غیر قانونی طاقت کی موت ہے