گلگت بلتستان میں دہشت گردی، 8 شہری مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوۓ

0
330

دنیا کی چھٹی بڑی فوج اور ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک میں دہشت گردی 25 سال سے جاری ساری ہے، صرف عمران خان کے دور میں سواۓ ایک آدھ واقعے کے، دہشت گردی ختم ہو گئی تھی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گرد سرحدوں، ایئر پورٹس اور بندر گاہوں سے آتے اور جاتے ہوں گے، ان تینوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ کیا دہشت گردی ہماری غلط پالسیوں کا نتیجہ ہے؟ سوال یہ ہے کہ ایک لاکھ پاکستانی دہشت گردی کی نظر ہو گئے لیکن آجتک کسی ایسے ادارے کا احتساب نہیں ہوا؟ جو کہ دہشت گردی روکنے کے ذمہ دار ہیں اور اس ملک کی سرحدوں کے نگہبان ہیں سوال یہ بھی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹیلی ایجنسی آجتک دہشت گردی کا تدارک کیوں نہیں کر سکی، کیا ہمارا جاسوسی کا نظام دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے؟