ہم دونوں اکھٹے آزاد ہوۓ لیکن

0
501

ہم دونوں اکھٹے آزاد ہوۓ لیکن

وہ جو ہمارے ساتھ آزاد ہوا تھا وہ دنیا کے 20 امیر ترین ممالک کی میزبانی کر رہا ہے، دہلی کو دلہن کیطرح سجا دیا گیا ہے، دنیا کے امیر ترین ممالک کے سربراہان مودی سے ون آن ون لمبی لمبی میٹنگز کررہے ہیں، اس موقعے پر کوئ ملک کشمیر کا نام نہیں لے گا بلکہ بھارت سے تجارتی، دفاعی، سٹریٹیجک تعاون پر بات چیت کرے گا، بھارت دنیا کی تیسری سپر پاور بن چکا ہے

دوسری طرف پاکستان کی مقبول ترین جماعت اور پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین لیڈر ایک چھوٹے سے سیل میں ناکردہ گناہوں اور اپنے عوام کیلئے آزادی کی سزا بھگت رہا ہے، پوری قوم سوگ میں ہے یا خوف زدہ ہے، عدالتوں کے فیصلے پولیس نہیں مانتی، آئین عملی طور پر معطل ہے، ڈالر ڈنڈے سے چند روپے نیچے کرکے جشن منایا جا رہا ہے، جیسے ڈوبتے جہاز سے چند لوگوں کو بچانے کا جشن ہو، مہنگائی کا طوفان ہے، غریب کا چولہا بند ہے، ساڑھے تین ہزار پاکستانی کمپنیاں 6 ماہ میں صرف پاکستان سے بھاگ کر دوبئی میں رجسٹر ہوئ ہیں، 12 لاکھ لوگ پچھلے ایک سال میں ملک چھوڑ چکے، ایک سال میں 200 دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، کسی کی جان محفوظ نہیں، عوام اور اداروں کے درمیان نفرتیں اتنی گہری ہیں کہ جسے نسلیں بھی نا مٹا سکیں

چوکیدار فنانس دیکھ رہا ہے، چوکیداری خانساماں دیکھ رہا ہے، الیکشن منشی دیکھ رہا ہے، دہشت گرد سلیمانی ٹوپی پہنے ہیں، الیکٹریشن مالی کا کام کر رہا ہے، مالی کھانا بنا رہا ہے، موچی درزی کا کام کر رہا ہے، ڈاکٹر جعلی دوائیاں بنا رہا ہے