یہ کیسے دکھ ہیں جس میں

0
609

میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے – مریم نواز

۱- نواز شریف کو بغیر کسی تجربے یا جدوجہد پر اچانک جنرل جیلانی کی نگاہ شفقت وزیر خزانہ بنا دیتی ہے

۲- غیر جماعتی الیکشن کے ڈھونگ اور پیپلز پارٹی کے الیکشن بائیکاٹ سے اور جنرل ضیا کی مہربانی سے وزیراعلی بن جاتا ہے

۳- پیپلز پارٹی کو ہرانے کیلئے اور نواز شریف کو جتانے کیلئے جنرل اسلم بیگ آئ جے آئ بنوا کر الیکشن فنڈنگ کرواتاہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آج بھی عملدرآمد کا انتظار کر رہا ہے

۴- جونیجو کو ہٹا کر مسلم لیگ ن بنوائ جاتی ہے اور الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے پیپلز پارٹی سے الیکشن جیتا جاتا ہے

۵- بیرونی امداد سے معاہدے کے ذریعے جیل میں عمر قید سے پرائیویٹ جہاز تک کا راستہ دیا جاتا ہے اور پھر سعودی محل میں زندگی بادشاہوں کیطرح گزاری جاتی ہے

۶- اس دوران میں نامعلوم ذرائع سے اربوں روپے کی جائیداد نواز شریف کے بچے لندن میں خریدتے ہیں جسکی منی ٹریل آجتک نامعلوم ہے، قطری خط اور دادا کی دولت سے ناکام تعلق جوڑا جاتا ہے

۷- تین دفعہ وزیراعظم بن جاتے ہیں، چاہے آر او الیکشن ہوں یا رجیم چینج آپریشن سے چوتھی دفعہ حکومت ملتی ہے

۸۔ پاکستان کے پہلے مجرم کا اعزاز حاصل کرتے ہیں جسے عدالت دس سال قید سے لندن علاج کیلئے بھجواتی ہے

۹- چار سال لندن کی مہنگی ترین جگہ پر زندگی انجواۓ کرتے ہیں اور عدالت نہیں پوچھتی کہ علاج ختم ہوا یا نہیں

۱۰- چار سال کے بعد پاکستان پہنچنے سے پہلے مجرم کو ضمانت دینے کا پہلا اعزاز حاصل کرتے ہیں

۱۱- حریف کو پابند سلاسل کر کے الیکشن جیتنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے

اسے دکھ اور تکلیف کہنا تو زیادتی ہو گی جبکہ اسمیں کرپشن معاف، جرائم معاف، بار بار پلیٹ میں رکھ کر حکومت، لندن میں مہنگی ترین جائیداد یں اور ایک وی آئ پی زندگی شامل ہو