نام جاوید اکرم

0
256

یہ پروفیسر بھی ہیں، ڈاکٹر بھی ہیں، اور اب پنجاب میں نگران وزیر صحت بھی ہیں، نام جاوید اکرم، ان کی بیگم صاحبہ شہلا جاوید دوائیوں کی فیکٹری چلاتی ہیں، یعنی شوہر کے پروفیشن سے جڑا کاروبار اور شوہر کی وزارت سے جڑا کاروبار؟ حسن اتفاق ہو گا

ان کی فیکٹری کی دوائیوں کے ایک بیچ کو صحت کیلئے رسک قرار دے دیا گیا ہے

یہ ہے ہمارے اشرافیہ کا طریقہ واردات، ڈاکٹری، پروفیسری، سیاست، نگرانی، کاروبار سب ملکر ہوتا ہے اور غریب ان کی چاکری کرتا ہے اور نظام ان کی حفاظت، یہ اشرافیہ دوائیوں میں سے بھی غریب کے خون کا آخری قطرہ نچوڑ لیتے ہیں، لیکن مجال ہے کہ شہلا جاوید کو کوئ جیل میں ڈالے، جاوید اکرم شرم کرکے وزارت سے استعفی دے دے، یا کوئ اعلی عدالت سو موٹو لے یا نیب کوئ نوٹس بھج دے یا کوئ جغادری اینکر اسپر پروگرام کر لے، بس 9 مئی کی آڑ میں قوم کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے پچھلے 3 ماہ سے، عمران ریاض کا تو پتہ ہی نہیں، ارشد شریف کی ماں کا صبر عرش تک پہنچ چکا ہو گا، عمران خان کو ایک غلط مقدمے میں جیل میں ڈالا ہوا ہے، ڈالر کی اُڑان جاری ہے، الیکشن غائب ہیں، نگران اپنی نگرانی بھول چکا ہے، یہ ہے 10 اپریل 2022 سے تخلیق کیا گیا پاکستان؟