کیا پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پاکستان میں آئین معطلی سے زیادہ اہم ہے؟

0
205

کیا پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پاکستان میں آئین معطلی سے زیادہ اہم ہے؟ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آئین کے خلاف نگران حکومت 8 ماہ سے غیر آئینی طور پر کام کررہی ہے، وفاق میں 60 دن گزرنے کے بعد بھی الیکشن کا نام و نشان نہیں ہے، ایک مجرم علاج کے بہانے 3 ماہ کیلئے عدالت کی اجازت سے لندن گیا لیکن 4 سال سے واپس نہیں آیا، سائفر کو کابینہ کے ذریعے ڈی کلاسیفائ کرکے عوام کو بتانا کہاں سے سٹیٹ سیکرٹ چوری ہونے کے مترادف ہوگیا؟

اگر ٹائٹینک ڈوب رہا ہو اور اسکا عملہ جہاز چلانے کے پروسیجر پر بحث و مباحثہ کرے تو اسکا کیا فائدہ اگر جہاز ہی ڈوب گیا تو اسکے چلانے کے پروسیجر سے کیا فائدہ؟

کاش ہمارا عدالتی نظام ملکی مفاد میں آئین اور قانون کی حفاظت کرکے ملکی بقا کو یقینی بناۓ