Some facts needs to be preserved – Imran Khan’s Income & Property.

0
1304

Source: Social Media

پاکستانیو اور خاص کر سچے انصافینز، آپ میں سے جن کو ابھی تک نواز لیگ کا ہمارے عظیم لیڈر عمران خان کے خلاف دائر کیس کے بارے میں مکمل معلومات نہیں تو وہ یہ مختصر سی معلومات پڑھ لیں تاکہ آپ کو اپنے لیڈر پر پورا اعتماد بھی ہو اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کے سامنے صحیح جواب بھی ہو…! شکریہ

  ہمارے عظیم کپتان عمران خان نے 1970 کے آغاز اور درمیان میں وورَسِسٹَر شائر اور سسیکس سے کرکٹ کھیلی، اس دوران میں اس نے 35 فیصد ٹیکس اپنی دس سال میں کمائی گئی دولت پر انگلینڈ میں ادا کیا۔ اس دس سالوں کی کمائی سے لندن میں 165 ڈرےکوٹ  ایونیو ساؤتھ کنگسٹن، لندن میں ایک فلیٹ ایک لاکھ دس ہزار پاونڈ 110,000 سے خریدا گیا جو اس وقت کے ریٹ 22.17 کے حساب سے 2,438,000 چوبیس لاکھ اٹھتّیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ عمران خان کے دس سالوں کی کمائی تھی، جس پر 35 فیصد ٹیکس کاؤنٹی نے رقم ادا کرتے ہی کاٹ لیا تھا

انگلینڈ کے قانون کے مطابق یا تو یہ پراپرٹی کوئی کمپنی خرید سکتی تھی، یا کوئی انگلینڈ کا شہری. اگر انگلینڈ کا کوئی شہری اسکو خریدتا تو اسکو کیپٹل گین ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا پڑتا، مگر کیونکہ عمران خان پہلے سے ہی ٹیکس ادا کر چکے تھے اور ان پر پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ان کے وکیل نے انکو ایک آف کمپنی بنانے کا مشورہ دیا۔ 3 مئی 1984 کو نیازی سروسز کا قیام عمل میں آیا جس کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزار پاونڈ کا یہ فلیٹ خریدا گیا۔ اسکو این اے ۔ اکہتر میانوالی کے 2002 کے الیکشن کاغذات میں نیازی سروس کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔ 2002 کے آخر میں اس فلیٹ کو فروخت کر کے بنی گالہ میں ایک بنجر اور ویران علاقے میں فارم ہاؤس لینے کیلئے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن کیونکہ بنی گالہ کی پراپرٹی فوری طور پر برائے فروخت تھی اور لندن کا فلیٹ فوراً فروخت نہ ہو سکا تو بنی گالہ کی رقم عمران خان کو اسکی اہلیہ جمائمہ خان نے بطور قرض فراہم کی۔ لندن کا فلیٹ مارچ 2003 کو 715,000 سات لاکھ پندرہ ہزار پاونڈ کا فروخت ہوا۔ جسکی رقم قانونی طور پر بینکوں کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی، تمام منتقلی کا ریکارڈ عمران خان نے 2012 میں پریس کانفرس اور عدالت میں پیش کیا۔ وصول ہونے والی رقم کا کچھ حصہ جمائمہ کو قرض واپس کرنے اور باقی اپنے اکاؤنٹ میں محفوظ کر دیا گیا، جس سے عمران خان کو سالانہ منافع ملتا ہے