Money Trail of Imran Khan

0
1950

Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”


عمران خان کی منی ٹریل

احمد جواد

کوئی احمق ،جاہل یا نفرتوں کا سوداگرہی حیرت کا اظہار کرے گا کہ آپ  نے فلیٹ خریدنے کے لئے 117000پاؤنڈ انگلینڈ میں گیارہ سال کرکٹ کھیل کر کیسے کمائے۔مگر ہمارے پیارے ملک میں احمقوں اور جاہلوں کی کمی تو نہیں۔

کسی احمق ہی کو تشویش لاحق ہوگی کہ کوئی  گیارہ سال کرکٹ کھیل کر، اپنا  بنایا ہوااثاثہ بیچ کر،اپنی کمائی بینکنگ چینل سےملک میں کیونکر لاسکتا ہے۔ مگر ہمارے پیارے ملک میں احمقوں اور جاہلوں کی کمی نہیں۔

کسی احمق ، جاہل یا نفرتوں کے سوداگرہی کو حیرت ہوگی کہ ایسے شخص جس کے پاس کبھی کوئی سرکاری عہدہ ہی نہیں رہا۔جس کی ساری کمائی کھیلوں اور  بین الاقوامی کرکٹ کےکھیل سےحاصل کی گئی۔جس نے پیس میں چھوٹی سی شراکت داری کے علاوہ کبھی کوئی کاروبار ہی نہیں کیا اور اُس میں بھی بھاری نقصان اٹھایا۔

والد سے ترکے میں ملنے والے گھر اور زرعی زمین کے علاوہ اس کی واحد ملکیت ایک فلیٹ تھا جسے بیچ کر اُس نے بنی گالا کی زمین خریدی۔مگر نفرتوں کے سوداگر، احمق اور جاہل لوگ اُس کا موازنہ شریفوں کے ساتھ کرتے ہیں جنکے پاس پچیس برس تک وزیر مالیات، وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کے عہدے رہے۔

یہ باولے مارے خوشی کے آپے سے باہر ہورہے تھے جب جمائمہ خان کی منی ٹریل کے بارے پوچھا گیا اور جب جمائمہ نے رقم کی منی ٹریل فراہم کردی تو یہ مایوسی اور سکوت میں ڈوب گئے۔اس جوش وخروش کو جاری رکھنے کے لئے فلیٹ کی خریداری کی منی ٹریل کا سوال داغا گیا۔. ذیل میں سسکس کاؤنٹی کی جانب سےعمران خان کی بطور کرکٹر تعیناتی کا معاہدہ نتھی کیاجاتا ہے اور اس کے ہمراہ فلیٹ کی خریداری کی بینک ٹرانزیکشن بھی پیش کی جارہی ہے۔

میرے خیال میں یہ عمران خان کی کمائی کا معاملہ نہیں  بلکہ اس کا مقصد غلط فہمی پیدا کرنا ہے تاکہ پرانی منی ٹریل کا معاملہ  گڈ مد کرکے احمقوں کو مزید بےوقوف بنایا جا سکے اور کہا جائے کہ اس کی تلاش ناممکن ہے چاہے یہ ٹریل شریفوں کی ہو یا خان کی۔

ستم بالائے ستم یہ کہ تم تین لاکھ ڈالر بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پاکستان لے آئے؟

عجیب اور بہت ہی مضحکہ خیز یہ بات کہ تم اربوں ڈالر کسی بینکنگ ٹرنزیکشن کے بغیر باہر لے گئے  اور اس کا ذکر بھی سازش کے زمرہ میں آتا ہے۔

میڈیا بھی احمقوں کو مزیداحمق بنانے میں مصروف ہے اور  یہ بات میڈیا اور احمقوں کے لئے کس قدر سہل ہے؟مگر یہ ملک کی کس قدر بد قسمتی ہے؟


Money Trail of Imran Khan

By Ahmad Jawad

Only a fool or ignorant or hate monger would wonder how did you earn 1,17000 pounds to purchase a flat by playing 11 years of county cricket in England. But there is no dearth of fools and ignorants in our beloved country.

Only a fool would worry why somebody brought his earning back to the country through banking channels after selling his only asset earned through 11 years of playing county cricket. But there is no dearth of such fools and ignorants.

Only a fool or ignorant or hate monger will worry about the earning of a person who never held any public office in his entire life, who never done any business in his life (except one time small share in PACE, where he lost all his money) and whose only earning is through sports as an International cricket.

Apart from a house and agriculture land out of inheritance from his father, his only property was a flat, which he sold and bought Bani Gala land, but hate mongers, ignorant and fools draw his comparison with Sharifs who held public offices from Finance Minister, CM and PM for nearly 25 years.

There was a strange excitement with these fools when money trail of Jemima Khan was questioned and a disappointment and silence when Jemima provided the transaction. To keep the excitement intact, next question was to provide money trail of purchasing flat. Enclosed is a testament of Sussex county that Imran Khan was employed as cricketer. Not only that, complete bank transactions of purchase of flat through off shore is also attached.

I think it’s not about proving anything about Imran Khan’s earning but to create confusion or to make the fools more fools by mixing the subject of money trail and implying that old money trail is not possible with anyone whether Sharifs or Khan.

Strange, very strange, why did you bring 0.3 Million dollar back to Pakistan through banking channels?

Funny, very funny, you can take billions of dollars abroad without any banking transaction and it is still a conspiracy.

Media is dong the job of making the fools more fool. How convenient? for media and the fools. How unfortunate for a country?