اہم ترین – پی ٹی آئ سوشل میڈیا رضا کار نوٹ کریں

0
263

وہ موقع پرست جنہوں نے 22 اپریل 2022 سے پہلے عمران خان کا نام لیکر اپنی سوشل میڈیا فالونگ بنائ اور آج ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ صرف سیاستدانوں نے غداری نہیں کی،صرف میڈیا نہیں بکا؟ بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کچھ لوگ بکے ہیں یا بھاگ گئے ہیں، اس قسم کے کردار کوئ ایسا موضوع جو عوامی جذبات کے قریب ہو، یہ اُسے اپنا ٹارگٹ بنا کر اپنا چورن بیچتے ہیں، ایسے دو نمبر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو مارک کریں اور انہیں ان فالو کریں، یہ زندگی میں فلاپ ہو کر دو نمبر انفلونسر بن جاتے ہیں، اور وہ جو 3-1/2 سال پی ٹی آئ سوشل میڈیا کے عہدے دار بنے، سرکاری عہدے حاصل کیں، مراعات حاصل کیں، وہ کدھر ہیں آجکل؟ یاد رکھیں جسطرح آپ کا غلط ووٹ غلط امیدواروں کو حکومت میں لاتا ہے، اسی طرح آپ کی دو نمبر لوگوں کی فالونگ ایسے دو نمبرز کو انفلوانسرزبنا دیتی ہے اور یہ اپنی قیمت وصول کرتے ہیں جہاں بھی موقع ملے، اسمیں کوئ شک نہیں کہ پی ٹی آئ کیساتھ یا حق میں جو بھی دو نمبر بندہ چلتی ٹرین کا مسافر بنا، وہ سب ننگے ہو چکے ہیں اور یہ سفر پی ٹی آئ کو پاکیزگی کیطرف لیکر جاۓ گا لیکن نوجوانوں کو دو نمبری کی پہچان کرنی ہوگی ورنہ دو نمبر یونہی قوم کو چونا لگاتے رہیں گے، جو بھی اس مشکل وقت میں خان کسیاتھ رہ گیا، اُس کا وفاداراور نظریاتی ہونا، ثابت ہوگیا، اسمیں کوئ شک نہیں کہ دو نمبر لوگوں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئ کیساتھ صرف موجیں مارنے آئی تھی اور اب بوٹی کی تلاش میں دوبارہ کتوں کیطرح ادھر ادھر بھاگ رہی ہے ان چہروں کو پہچان لو، ورنہ دھوکہ ہوتا رہے گا، ان چہروں کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرو سوشل میڈیا پر چند ایک ایسے ہیں جو جان ہتھیلی پر رکھ کر بیانیے کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن وقت آ گیا ہے کہ دس کروڑ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو میدان میں آنا پڑے گا، سچ اور حق کی جنگ میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ورنہ ہماری قسمت نا جہاز گرنے سے بدلی نا ملک ٹوٹنے سے بدلی، نا ایکسٹینشن دینے سے بدلی، نا چوروں کو چار چار مواقع دینے سے بدلی، نا ملٹری ایڈمنسڑیٹر ز سے بدلی، نا اب بدلے گی