ایک اور حملہ

0
667

دہشت گردی کی وجہ افغان مہاجرین ہیں، یہ ہے وہ مفروضہ جس کی بنا پر پاکستان اس وقت ایک طرف افغان مہاجرین کو واپس بھیج چکا ہے اور دوسری طرف دہشت گردی ختم ہونے کی بجاۓ عروج پر ہے، اورمارا اور آج میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے حالیہ دہشت گردی کی انتہائی خوفناک تصویر پیش کر رہے ہیں یاد رہے کہ افغانستان کی سرحد پانچ ممالک کیساتھ جڑی ہے: چین، تاجکستان، ترکمانستان، ایران اور پاکستان، لیکن چار ممالک میں افغانستان کی وجہ سے کبھی کوئ دہشت گردی نہیں ہوئ لیکن صرف پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی افغانوں کیوجہ سے نہیں بلکہ اسلئے ہے کیونکہ ہماری سرحدیں، ہمارے ایئر پورٹس، ہمارے سمندری راستے محفوظ نہیں، لیکن ہم اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی بجاۓ اسکا بوجھ اپنے ہمسایوں پر ڈال دیتے ہیں، اس سے آجتک تو کوئ حل سامنے نہیں آیا، اور نا ہی آۓ گا نو اپریل 2022 سے رجیم آپریشن کے نتیجے میں پاکستان مسلسل تباہی کیطرف جا رہا ہے اور اس کے ذمہ دار صرف چند لوگ ہیں، لندن پلان اپنی پوری آب و تاب کیساتھ پاکستان کو آگ میں جھونک چکا ہے لندن والے اس آگ میں نہیں جلیں گے کیونکہ وہ تو پہلی فلائیٹ سے لندن پہنچ جاتے ہیں، اپنی آل اولاد کے پاس، اس آگ میں صرف عام پاکستانی جلے گا اور ہمارے بہادر سپاہی جن کا خون ہماری پالیسیوں کی وجہ سے کتنی دہائیوں سے بہہ رہا ہے، اس خبر کو سب سے پہلے عرب نیوز نے ریلیز کیا اور ہمارے میڈیا کو جب اجازت ملی تو اُس نے بھی احتیاط کے ساتھ اسے بھی ہماری بہادری کی داستان کے طور پر ریلیز کر دیا اور یہ کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا، بس کچھ بیکار جہاز تھے اُن کو معمولی نقصان ہوا، بس یہ ہے ہماری سٹرٹیجی “ کچھ نہیں ہوا، کچھ نہیں ہوا، بس کچھ دہشت گرد آۓ تھے، انہیں جہنم رسید کر دیا