جاگدے رہنا، ساڈے تے نا رہنا

0
403

جاگدے رہنا، ساڈے تے نا رہنا

آخری دفعہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آپ نے پاکستانی حکومت یا حکومتی نمائندہ کی آواز کب سنی تھی؟

نو اپریل 2022 سے پہلے ایک شخص تھا جو کشمیر کا نام اقوام متحدہ میں لیتا تھا، پاکستان میں ہر جمعے کو احتجاج بھی کرتا تھا، دنیا میں ہر فورم پر کشمیر کیلئے آواز بلند کرتا تھا، کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے کا نام دیا، کشمیر کی للکار بنتا تھا، بھارتی فضائ حملے کا 24 گھنٹے میں منہ توڑ جواب دیا

نو اپریل 2022 سے لیکر آجتک کیا آپ نے دوبارہ کشمیر کا نام کسی حکومتی عہدے دار سے سنا؟ ایسے جیسے کشمیر کا موضوع حکومت کے سلیبس سے ہی نکال دیا گیا ہو؟

آخری دفعہ سرحدی فائرنگ کب ہوئ تھیں؟ یہ سب بھی 9 اپریل 2022 سے پہلے تسلسل سے ہوتی تھیں, 10 اپریل سے آجتک کوئ سرحدی فائرنگ نہیں، کوئ بھارتی لیڈر پاکستان پر تنقید نہیں کرتا؟

مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک تک کوئ پیغام پہنچاۓ کہ تم جان کی قربانی دے رہے ہو جبکہ کشمیر کا سودا ہو گیا ہے اور اس دفعہ تو تمہاری بیوی بھی منسٹری لے چکی ہے

پاکستان میں اب مقبوضہ کشمیر کا نام لینے والا کوئ نہیں ہے،تم بھی معافی مانگو اور بیوی کے نقش قدم پر چل کر وزارت لے لو، یہ وہی یاسین ملک ہے جو مشرف کے دور میں تمام سرکاری پابندیوں کے باوجود عمران خان سے ملنے پہنچ گیا تھا

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے مجاہدوں کیلئے آخری پیغام۔ “جاگدے رہنا، ساڈے تے نا رہنا”ا