قانون کی نظر میں حلف ایک انفرادی عمل اور وعدہ ہے

0
595

قانون کی نظر میں حلف ایک انفرادی عمل اور وعدہ ہے، اگر حلف لیتے ہوۓ آپ اپنی بیوی یا بچوں کو ساتھ کھڑا کریں گے تو حلف کے معنی گڈ مڈ ہو جائیں گے

منصف تو وہ ہوتا ہے جو اپنے بیٹے کو بھی کوڑے لگوا دیتا ہے، منصف انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر رشتوں کی جذباتیت نہیں دکھاتا بلکہ انصاف کے ترازو کے قریب کسی اپنے کو پھڑکنے بھی نہیں دیتا

منصف اگر رشتوں کے بندھن کو انصاف کی سب سے بڑی کرسی سے جوڑتا ہے تو اس سے اسکی جذباتی کیفیت ظاہر ہوتی ہے، منصف جذبات نہیں، قانونی تقاضوں کا پابند ہوتا ہے،جذبات تو بہک جاتے ہیں، قانونی تقاضے اٹل ہوتے ہیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ انصاف اندھا ہوتا ہے