کیا وکلا حضرات اس تشریح کو عدالت میں پیش کر سکتے ہیں؟

0
475

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آبزرویشن دی: “لوگوں کو 2002 سے لاپتہ کیا جارہا ہے، ماضی میں لاپتہ کئے گئے لوگوں کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر نہیں آتی، ہم پرانا مسئلہ تو حل نہیں کرسکتے، شائد اب رکوا دیں یہ سلسلہ” میں وکیل تو نہیں لیکن میری ادنی راۓ میں قانون کی بنیاد کامن سینس پر ہے، اس آبزرویشن سے یہ نتیجہ آخذ کیا جا سکتا ہے “11 اگست 2023 سے پہلے ریاستی قتل ریاستی کرپشن، ریاستی اغوا اور تمام ریاستی جرائم موجودہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہیں اسلئے ان پر کوئ عدالتی کاروائی نہیں ہو سکتی؟؟؟؟ بھٹو کا جوڈیشل قتل جسے بڑی دھوم دھام سے پی ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا، کیا وہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے؟ قانون کی اس نئی تشریح کے بعد تو اس بھٹو کیس کو تو فورا ڈراپ کر دینا چاہیے کیا وکلا حضرات اس تشریح کو عدالت میں پیش کر سکتے ہیں؟