آئ جی صاحب آپ کی اس ویڈیو سے کیا تاثر جاتا ہے؟

0
728

آئ جی صاحب آپ کی اس ویڈیو سے کیا تاثر جاتا ہے؟

تاثر یہ جاتا ہے کہ آئ جی صاحب کو کسی جوان بچے کے قتل ہونے پر، کسی عورت کے ریپ ہونے پر، کسی کے اغوا پر، کسی کے پاکستان کی سرزمین سے غائب ہونے پر، کسی چوری ڈاکے پر کوئ فکر نہیں کیونکہ آپ کو کبھی کسی مجبور کیساتھ نہیں دیکھا

ہاں آپ کو غلیظ ترین گالیاں دینے والے کیساتھ صوفے پر بیٹھ کر خوش گپیاں مارتے دیکھا ہے

ہاں آپ کو امریکی سفیر کو اپنے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرواتے دیکھا ہے

اس سے ظاہر ہوتا ہے جو آپ کو گالیاں نکالے، آپ اُسی سے خوفزدہ ہو کر اس کی منتوں پر اُتر آتے ہیں، جو طاقتور ہو اسکے سامنے جھک جاتے ہیں اور مجبور کیلئے آپ کے پاس نا وقت ہے اور نا انصاف

یہ میری راۓ نہیں بلکہ میں آپ کو آپٹکس بتا رہا ہوں آپ کی ویڈیو اور امریکی سفیر کیساتھ تصاویر کی، شاید آپ کو ایک اچھے میڈیا ایڈوائزر کی ضرورت ہے