الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا – ایک خبر

0
485

اگر انسان کسی بھی عہدے سے اصولوں پر استعفیٰ دیکر باہر آۓ تو ایسے انسان کا ضمیر بھی مطمعین رہتا ہے اور دنیا بھی عزت کرتی ہے اور اگر آپ کو ہٹایا جاۓ اور وہ بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر عہدے سے چمٹنے کے بعد، تو عزت جاتی ہے یہ صاحب پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیر ہیں جو حکومتی وزیر ہوتے ہوۓ نگران حکومت میں بھی وزیر لگ گئے اور نگراں حکومت میں بھی چار ماہ مزے لوٹنے کے بعد بلاآخر الیکشن کمیشن نے فقط پونے دو ماہ پہلے ہٹا دیا، دو حکومتوں میں دو سال میں انکی یہ کاوش بھی نمایاں ہے کہ کرپشن کے تمام کیس معاف کروا لیے، حتی کہ یہ ہٹایا جانے بھی انکی الیکشن کے بعد سلیکٹڈ حکومت میں دوبارہ وزیر بننے کا روڈ میپ ہے کیا پاکستان میں اسکو قابلیت کہتے ہیں یا موقع پرستی؟ یا اقتدار کی ہوس؟ یا نوکری چاکری؟ عوام فیصلہ کریں؟ میں تو عاجز بندہ ہوں، ضرور راۓ دیں