سب آمین کہو، انشاللہ کہو، دل سے دعا کرو

0
454

چند دن پہلے امپائر نےایک نو بال کی ہے، پیشگوئی کر رہا ہوں اس امپائر کیساتھ بہت برا ہوگا، بانی پی ٹی آئی سب آمین کہو، انشاللہ کہو، دل سے دعا کرو، کیونکہ: ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے جو لوحِ ازل میں لکھا ہے جب ظلم و ستم کے کوہ گراں روئی کی طرح اُڑ جائیں گے ہم محکوموں کے پاؤں تلے یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی اور اہلِ حکم کے سر اوپر جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی جب ارضِ خدا کے کعبے سے سب بُت اُٹھوائے جائیں گے ہم اہلِ صفا مردودِ حرم مسند پہ بٹھائے جائیں گے سب تاج اچھالے جائیں گے سب تخت گرائے جائیں گے بس نام رہے گا اللہ کا جو غائب بھی ہے حاضر بھی جو ناظر بھی ہے منظر بھی اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو اور راج کرے گی خلقِ خدا جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔