سوچنا یہ ہے کہ

0
568

سوچنا یہ ہے کہ امریکہ کے حکومت بدلنے اور عمران خان کو ہٹانے کے حکم (سائفر) کو چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اس حکم نامے(سائفر)کے محافظ کون ہیں؟ حفاظت تو ملک کی کرنی ہوتی ہے؟ یہ امریکی احکامات کے خط(سائفر) کی حفاظت امریکی ایجنٹ تو کرسکتے ہیں، کوئ محب وطن پاکستانی تو سب سے پہلے اس حکم کو عوام کو بتاۓ گا تاکہ عوام اس حکم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں

سائفر پاکستان کی غلامی کا جیتا جاگتا نشان ہے، سائفر 14 اگست 1947 کے واقعے پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے، سائفر نے پاکستان کے اصل غداروں کو بے نقاب کر دیا، اب یا تو غدار جیتیں گے یا عوام جیتے گی؟ سائفر جیتے گا یا پاکستان جیتے گا؟ فیصلہ عوام کر لے اور اگر نہیں کرنا تو سائفر کی کاپی فریم کرکے اپنے گھروں، سکولوں، دفتر وں میں قائداعظم کی تصویر کیساتھ لگا لو، اور پھر بھی چین نا آۓ تو کرنسی نوٹ پر سائفر کا عکس شامل کر لو تاکہ کرنسی نوٹ ہر وقت یاد دلاۓ کہ تمہارا آقا کون ہے