عمران خان کے بیانیے کی طاقت کو اپنی صلاحیت سمجھنے کی غلطی کبھی مت کرنا

0
507

مسلم لیگ ن کے ساتھ مختصر تعلق کی بنا پر عوام کے جذبات کو سمجھنے کا منفرد موقع ملا لیکن اسکے لیے ضمیر کا زندہ ہونا ضروری ہے، زندگی میں کوئ ایسا فیصلہ مت کریں جس سے آپ عوام کی نظروں سے گر جائیں، کتنے ایسے جہازی سیاست دان، جغادری اینکرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جو ایسے ہی فیصلے کیوجہ سے عوام کی نظر سے گر گئے، کل تک وہ عمران خان کی مقبولیت کی بنیاد پر اپنی پزیرائ کو اپنی کامیابی سمجھ رہے تھے،ایسے کردار سوشل میڈیا پر اجنبی بن چکے ہیں یہاں تک کہ ایک ادارے کی عزت بھی اُس وقت تک قائم رہتی ہے جبتک وہ عمران خان کے بیانیہ پر ون پیج پر ہوتا ہے ایسا کیا ہے عمران خان کے بیانیے میں جو عوام کے دل کی دھڑکن بن گیا ہے، وہ اسکی غیرت، عزت نفس، بہادری، ایمانداری اور ساتھ میں عوام کی 75 سال سے شدید احساس محرومی ہے عمران خان کو کچلنے کا مطلب عوام کو کچلنا ہے؟ کیا عوام کو کچلنے کے بعد ملک سلامت رہتے ہیں؟