میرا کیا قصور ہے؟

0
530

اگر آپ کے پاس خیالات اور نظریات نہیں؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کے پاس اپنے خیالات کے اظہار کی جرات نہیں؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کے پاس نظریات نہیں؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کے پاس سوچنے کی گہرائ نہیں؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کے پاس علم نہیں؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کے پاس خیالات ہیں لیکن آپ کی دو نمبری آڑے آ جاتی ہے؟ اور آپ اُن کا اظہار نہیں کر سکتے؟ تو میرا کیا قصور ہے؟ ہاں مجھے اللہ تعالیٰ نے خیالات اور نظریات کیساتھ ایمان کی طاقت بھی دی ہے، لیکن اسمیں میرا کیا قصور ہے؟ کہ آپ کو میرے خیالات اور نظریات سے تکلیف ہوتی ہے آپ کی تکلیف کا میرے پاس علاج نہیں؟ میرا کیا قصور ہے؟ میں چلتا رہا، کم از کم رُکا نہیں، راستے کی سمت درست کرتا رہا، حق کیلئے آواز بلند کرتا رہا، طاقتور کیخلاف کھڑا ہوا، کمزور کیساتھ کھڑا ہوا، آسانی کا پتہ نہیں لیکن مشکل میں ضرور ساتھ کھڑا ہوتا ہوں، لیکن تم نہیں سمجھو گے