پاکستان میں 9 اپریل 2022 کے بعد ایسا انقلاب آیا

0
544

پاکستان میں 9 اپریل 2022 کے بعد ایسا انقلاب آیا، ایسی ترقی ہوئ اور ایسے شاہکار آۓ کہ جسٹس منیر فرشتہ لگنے لگا اور جنرل یحییٰ معصوم لگنے لگے، جنرل ضیا مسکین لگنے لگا، جسٹس مولوی مشتاق اور جسٹس عبدالقیوم کے جرم چھوٹے لگنے لگے، مشرف جنٹلمین لگنے لگا، ایوب خان غیرت مند لگنے لگا، جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو ماضی میں آپ کو زیرو کا بلب بھی اچھا لگنے لگتا ہے، ماضی کا ایک چراغ بھی غنیمت لگنے لگتا ہے، ماضی کی ایک کرن بھی یاد آنے لگتی ہے، آج پاکستان میں اندھیرا چھا چکا ہے، 20 کروڑ پاکستانی اندھیرے میں بلا ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ جسنے بتی بند کی، اسکی بلے سے پٹائ کریں، لیکن اب بلا بھی چھین لیا گیا ہے، اور اب آکسیجن بھی کم کی جارہی ہے