پاکستان کی تاریخ میں واحد لیڈرعمران خان کھڑا رہا-الطاف حسین

0
599

سوچیں الطاف حسین کی ایک تقریر کو عمران خان کی تعریف کرنے پر کتنی پذیرائی ملی ہے؟ جس میں الطاف حسین کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد لیڈرعمران خان کھڑا رہا، باقی سب بھاگ گئے، جسمیں بینظیر، نواز شریف، آصف زرداری اور الطاف حسین خود شامل ہے، بھٹو کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملی تھی

الطاف حسین ایک لمبے عرصے تک پاکستانی قوم کیلئے نفرت کا نشان بنا رہا لیکن صرف ایک بیان عمران خان کے حق میں دینے سے وہ عوام کی توجہ اور ہمدردی حاصل کر گیا، اور یاد رکھیں کہ الطاف حسین عوامی احساسات کو سمجھنے کا جینیس سمجھا جاتا ہے اور اپنی اس خوبی سے کراچی پر 25 سال راج کیا

کاش عمران خان کی عوامی مقبولیت کی معراج کوعقلمندی سےسمجھا جا سکے، جب کوئ کروڑوں دل کی دھڑکن پر حملہ آور ہو گا تو کیا عوام حملہ آور سے پیار کرےگی؟

خوف سے اپنی طاقت کا سکہ چلانا فرعون سے بہتر کس کو آتا ہے؟ یزید، سٹالن، ہٹلر، چنگیز خان، روس کے زار، رضا شاہ پہلوی، عیدی امین، ایوب خان، یحی خان، ضیاالحق مشرف، صدام حسین، پول پاٹ، سہارتو اپنے اپنے دور کے فرعون تھے لیکن آج تاریخ انہیں کیسے یاد کرتی ہے، کیا ان کا کوئ نام لیوا ہے، ان کے مقابلے میں اتا ترک، قائداعظم، بھٹو، مہاتیر، لی کوان، نیلسن منڈیلا، اردوگان، جارج واشنگٹن، گاندھی، اندرا گاندھی، مجیب الرحمان اور عمران خان ایسے نام ہیں جن کے نام قیامت تک تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گے، کیوں؟ کیونکہ انہوں نے عوام کے دلوں کو فتح کیا اور ظالم کےخلاف کھڑے ہوۓ