چاۓ والا بھارت کو دنیا کی ماؤنٹ ایورسٹ پر لے گیا

0
771

چاۓ والا بھارت کو دنیا کی ماؤنٹ ایورسٹ پر لے گیا، وجہ چاۓ والا کے راستے میں کوئ فوج نہیں آئ، چاۓ والا ووٹ کی طاقت سے آیا، چاۓ والا کسی جنرل کی گود میں بیٹھ کر نہیں آیا، چاۓ والے نے سول ادارے جرنیلوں کو نہیں دئیے بلکہ کنٹونمنٹ ایریاز کو بلدیہ کے ماتحت کر دیا، ووٹ کی طاقت سے حکومت کی، کسی کو سائفر بھیجنے کی ہمت نا ہوئ کیونکہ سائفر وصول کرنے والا کوئ نہیں، کوئ رجیم چینج آپریشن نہیں ہوا، چاۓ والا ہمارے لئے ضرور قصاب ہو سکتا ہے لیکن اپنی قوم کا ہیرو ہے

ہاں چاۓ والا بڑا غریب ہے، کوئ ایون فیلڈ یا دوبئی یا بلجیم یا سوئیزرلینڈ میں اربوں کی جائیداد نہیں، اسکی بیٹی بی جے پی کی کرتا دھرتا نہیں، اسکا بھائی کسی صوبے کا وزیراعلی نہیں، اسکے بیٹے لندن میں اربوں کی جائیداد کے مالک نہیں، اسکا بیٹا کوئ بی جے پی کا وارث نہیں، اسکی بہن بی جے پی کی کنٹرولر نہیں، یہ مغربی سوٹ نہیں پہنتا، چست پاجامہ اور کرتا پہنتا ہے، یہ وقت پر الیکشن کرواتا ہے، اپوزیشن کا مقابلہ الیکشن میں کرتا ہے، یہ مسٹر ٹین پر سنٹ نہیں، یہ کسی وصیت کے نتیجے میں بی جے پی کا صدر نہیں بنا

ملک عوام کو فتح کرنے سے نہیں بنتے، عوام کے دلوں کو فتح کرنے سے بنتے ہیں، ملک وزیراعظموں کو ہٹا کر پھانسی لگا کر، ملک بدر کرکے، 200 مقدمے بنا کر جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالنے سے بھی نہیں بنتے

سب سے بڑی بات کہ بھارت میں کبھی 9 مئی نہیں ہوا، وہاں صرف 15 اگست ہوتا ہے