چودہ اگست 1947 کو صرف ایک لائین کھنچی گئی اور دو ملک بن گئے

0
531

چودہ اگست 1947 کو صرف ایک لائین کھنچی گئی اور دو ملک بن گئے

آج لائین کے ایک طرف G20 ممالک کے سربراہان کی میزبانی کی جا رہی ہے، ورلڈ کپ منعقد کیا جا رہا ہے، چاند مسخر ہو رہا ہے، بھارتی لیڈرز اور پروفیشنلز دنیا کو لیڈرشپ فراہم کر رہے ہیں، دنیا کی تیسری سپر پاور اُبھر رہی ہے، بالی ووڈ بھارتی ثقافت سے دنیا فتح کر رہا ہے، دنیا کا سورج سے بجلی بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے، سافٹ ایکسپورٹس میں دنیا میں نمبر ون ہے

آج لائین کے دوسری طرف آئین معطل ہے، الیکشن نہیں ہو رہے، معیشت تباہ حال ہے، دہشت گردی عروج پر ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کا لیڈر کسی جرم کے بغیر قید ہے، ہزاروں سیاسی قیدی جیلوں میں ہیں، عمران ریاض زندہ لاش ہے، ارشد شریف قبر میں ہے، ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے, ایک شخص قوم کی سیاہ و سفید کا مالک ہے جسکا کوئ احتساب نہیں کر سکتا