کسی نے آج مجھ سے سوال کیا کہ آپ نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے استعفی کیوں دیا؟

0
516

میں نے جواب دیا کہ مجھے احساس ہوا کہ مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑے ہو کر میں اپنی اولاد، اپنے خاندان، اپنے دوستوں اور اپنی قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوں گا، اسلئے چند دن کے عہدے کیلئے اپنی دنیا اور عاقبت کیوں خراب کروں؟ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں کیساتھ کوئ با ضمیر اور محب وطن آدمی کھڑا ہو سکتا ہے، پھر سوال کیا کہ عمران خان کو دوبارہ کیوں جوائن کیا؟ میں نے جواب دیا کہ ہر با ضمیر اور غیرت مند آدمی مظلوم کیساتھ کھڑا ہوتا ہے اور ظالم کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، جتنا ظلم عمران خان اور اسکے ساتھیوں پر ہوا، اسکی نظیر نہیں ملتی، اور سب سے بڑی بات عمران خان میں بہت سی خامیاں ہو سکتی ہیں لیکن وہ غیرت مند اور دیانت دار لیڈر ہے، اُس نے چوروں کو ننگا کیا اور اس قوم کو آگاہی دی، نظریہ دیا پھر سوال پوچھا کہ عمران خان کو کیوں چھوڑا تھا، میں نے جواب دیا عمران خان کیساتھ نالائق اور کرپٹ ٹیم پر فرسٹریٹ ہو کر غصے میں عمران خان کو چھوڑا لیکن جلد ہی احساس ہوا تو دوبارہ اسکے ساتھ کھڑا ہو گیا اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو تباہ کرنا ہوتا تو اسے موجودہ مشکلات میں نا ڈالتا، اللہ نے اسکی بہتری کیلئے اُسے امتحان میں ڈالا ہے اور وہ تربیت کے آخری مراحل سے گذر رہا ہے، اللہ نے اُس سے کوئ بڑا کام لینا ہے