ترقی کیسے کرتے ہیں؟

0
292

ترقی کیسے کرتے ہیں؟ ملک کیسے چلاتے ہیں؟ انصاف کیسے کرتے ہیں؟ جنگیں کیسے جیتتے ہیں؟غیرت مند قوم کیسے بنتے ہیں؟ طالبان سے سیکھو

میرا خیال ہے ہمارے ججوں، بیوروکریسی، سرکاری افسران اور سیاسی لیڈرشپ کو تربیت کیلئے امریکہ اور یورپ بجھنا بند کریں اور انہیں طالبان کے پاس تربیت کیلئے بھجیں

طالبان کے جج کسی جوڈیشل اکیڈیمی سے نہیں آۓ، انکے سرکاری افسر کسی سول سروسز اکیڈیمی سے نہیں آۓ، ان کے جنرل کسی ملٹری اکیڈیمی سے نہیں آۓ، انکی پولیس کسی پولیس اکیڈیمی سے نہیں آئ، ان کے ملک میں نگران نہیں ہوتے،پھر بھی امریکہ کو شکست دی، دنیا کی تباہ حال ترین معیشت سے ایک ترقی کرتا ہو ا ملک وجود میں آیا، یہی فارمولہ تھا ریاست مدینہ کا تھا، طالبان اسلام کا جدید دنیا میں ایک مثال بننے جا رہا ہے، اس سے پہلے ایران یہ کر چکا ہے

جبکہ پاکستان ایک ایسا علاقہ بن چکا ہے جہاں ہمارے اردگرد ہر ملک ترقی کر رہا ہے، اور ہم عمران خان کو توڑنے کی کوشش کر رہیں ہیں اور وہ بھی آپ سے نہیں ٹوٹنا کیونکہ اسکا ایمان آپ کے ایمان سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اسکے ساتھ 20 کروڑ عوام کی دعائیں ہیں، واپس چلے جائیں، جس کام کی ذمہ داری آپ کو دی گئی ہے بس وہ کام ڈھنگ سے کرنا سیکھ لیں، یہ ملک خود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا