میں عمران خان پر تنقید پے شرمندہ ہوں

0
428

میں عمران خان پر تنقید پے شرمندہ ہوں

عمران خان نے اپنے 3-1/2 سالہ دور میں بہت غلطیاں کیں اور عوام کی توقعات پر پورا نا اُتر سکا، میں بھی بہت مایوس ہوا اور خوب تنقید کی

!لیکن

جو کچھ پچھلے ایک سال میں ہوا، اسکے بعد مجھے عمران خان کا دور جنت لگتا ہے، ڈالر 186 پر تھا، جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد تھی، پناہ گاہ میں غریب ترین سکون سے سوتا تھا، بھوکا کوئ نہیں سوۓ گا پروگرام کے تحت جگہ جگہ غریبوں کیلئے کھانے کا بندوبست تھا، غریب کیلئے احساس پروگرام بھی تھا، ہر غریب پاکستانی کیلئے 10 لاکھ کا صحت کارڈ بھی تھا، ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ بھی تھا، اوورسیز ترسیلات 20 ارب سے 32 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، تین بڑے ڈیموں پر تیزی سے کام ہو رہا تھا، بھارت کی فضائ یلغار کا منہ توڑ جواب دیا، لیکن ایک شخص کے نزدیک عمران خان ملک کیلئے ٹھیک نہیں تھا اور اسنے عمران خان کو ہٹانے کیلئے رجیم چینج کا ڈرامہ کیا، رات کو عدالتیں کھلوا کر، اتحادی جماعتوں کی وفاداری بدل کر، پی ڈی ایم بنوا کر،

! اور جو کچھ پچھلے 50 سال میں ہوا

آج کس منہ سے کوئ عمران خان پر تنقید کر سکتا ہے، جبکہ پچھلے 50 سال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 سالہ اور ڈکٹیٹر ز کے 20 سالہ دور کو بھول کر، سرے محل، سوئس اکاؤنٹس، ایون فیلڈ، امریکہ کی ایک کال پر امریکہ کی جنگ، ایبٹ آباد آپریشن کی شرمندگی، پاکستانیوں کو بیچ کر ڈالر، پاکستان کی روشنیوں کو اندھیرے میں دھکیل کر، کارگل ہار کر، IPPs جیسے ملک دشمن پرجیکٹس کروا کر ملک کی جڑھیں کھوکھلی کرکے، آر او الیکشن کروا کر، APS میں بچے شہید ، ایک لاکھ لوگ دہشت گردی میں ہلاک کروا کر، اپنے لوگوں پر ڈرون حملے کروا کر، امریکہ کو جنگی اڈے دیکر، بگٹی کو مار کر بلوچستان کے اندر نا ختم ہونے والی شورش شروع کروا کر، لال مسجد جیسے واقعے کروا کر، منی لانڈرنگ کے ریکارڈ توڑ کر، ووٹ کو عزت دو کے فیک نعرے لگا کر، مجرم کا علاج کے بہانے لندن بھاگا کر، سندھ میں مسلسل 15 سال تک پی پی پی حکومت کے بعد سندھ کو غریبی اور پسماندگی کا تحفہ دیکر، اربوں کی سیاسی رشوت دینے والے کو سیاسی مفاہمت کا چمپین بنانے پر، اس تمام تاریخ کا عمران خان سے کوئ تعلق نہیں، اگر تنقید کرنی ہے تو اس مندرجہ بالا تاریخ کے ذمہ داروں پر کرو

یہ سب بھول کر کوئ کیسے کوئ عمران خان پر تنقید کر سکتا ہے، ہاں کر سکتا ہے، اگر اسکا دماغ کام کرنا بند ہو گیا ہو، اسکی جیب میں لفافے جا رہے ہوں، اسکو عہدے مل رہے ہوں یا عہدوں کی اُمید ہو یا وہ کوئ دشمن کا ایجنٹ ہو؟ یا کسی دباؤ میں ایسا کر رہا ہو؟ یا کسی ذاتی رنجش کا شکار ہو

کوئ ذی ہوش پاکستان کی اُوپر بیان کی گئی تاریخ سے انکار نہیں کر سکتا تو کوئ ذی ہوش کیسے عمران خان پر تنقید کر سکتا ہے؟

میں مختصر عرصے کیلئے عمران خان پر تنقید پے قوم سے معافی مانگتا ہوں، میں غلط تھا