کسی کو ہیرو بناتے ہو تو اسکی حفاظت بھی کرو

0
532

کسی کو ہیرو بناتے ہو تو اسکی حفاظت بھی کرو

جب سے چیر لفٹ میں پھنسے لوگوں کو “اپنی مدد آپ”!کے تحت مقامی لوگوں نے بچایا، اُس کے بعد سے “اپنی مدد آپ” کے الفاظ بھی توہین ادارہ کے زمرے میں آ گئے ہیں، اسلئے “اپنی مدد آپ” ضرور کریں لیکن ہیرو مت بنیں، ہیرو کے حقوق بحق سرکار محفوظ ہیں اور وہاں سے ہی جاری کیے جاتے ہیں

عام آدمی ہیرو بننے کے قریب بھی مت جاۓ، پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو زندان میں بغیر کسی گناہ کے کئی ہفتوں سے قید ہے، عوام سے مودبانہ درخواست ہے کہ کسی کو ہیرو بنانے سے پہلے اجازت لیا کریں ورنہ ہیرو کی جان خطرے میں چلی جاتی ہے، ارشد شریف کو ہیرو بنایا اور وہ شہید ہو گیا، عمران ریاض کو ہیرو بنایا، وہ 6 ماہ سے غائب ہے، کسی کو نہیں پتہ کہ زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، کئی اور ہیرو کئی ماہ سے جیلوں میں پڑے ہیں، اگر کسی کو ہیرو بنانا ہے تو اسکی حفاظت بھی کرو ورنہ اُسے گمنامی میں رہنے دو تاکہ وہ زندہ تو رہے، آزاد تو رہے