رسی کھنچی جارہی ہے؟

0
502

لندن سے کلیرنس ہوگئی، دوبئی سے کلیرنس ہو رہی ہے، جدہ سے کلیرنس ہو گئی، سب یقین دہانیوں کے بعد اسلام آباد آمد ہو گی، دہلی اور واشنگٹن سے برکتیں آ چکی ہیں، مقامی یقین دہانی بھی آ چکی ہے

تمام عدالتیں سر نگوں رہیں گی، قانون کے ادارے شرمائیں گی، میڈیا لائیو کوریج کرے گا، مجرم کی تقریب رونمائ ہو گی، دلہا تیار ہےسرخ رنگ کی پتلون میں، باراتیوں کے بریانی اور حلوہ تیار ہے، خوب خاطر تواضع ہو گی

اب آخری کام اس مجرم کو پہلوان بنا کر اکھاڑے میں اُتارنے سے پہلے حریف پہلوان کو رسیوں سے باندھ کر اکھاڑے میں لایا جاۓ گا، ریفری تیار ہے، اس پہلوان کی جیت کا اعلان کرنے کیلئے، ایمپائر پینل کو نتیجہ پہلے سے وٹس ایپ ہو گیا

سوال صرف یہ ہے کہ تمام تر بچی کھچی ساکھ ہار کر تم نے کیا حاصل کیا؟ تم اور تمہاری نسلیں اس ملک میں یحی خان جیسی تاریخ کا حصہ بننے والی ہیں، شاید اس دفعہ واپسی ایون فیلڈ میں بھی ممکن نا ہو، یہ دیوار پر لکھا جا چکا ہے، اب اگر تم پڑھ نا سکو یا پڑھنا نا چاہو، اسکا علاج کوئ نہیں، اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ فرعون اور ہر بدی کو اُس مقام تک دنیا میں لاتا ہے جہاں اسکا دنیا میں ہی حساب ہوتا ہے، تمہاری بھی رسی دراز ہونے کے بعد اب رسی کھنچی جا رہی ہے، تم سمجھ رہے ہو، کامیابی تمہیں بلا رہی ہے، یہی سراب ہے دنیا میں حساب کتاب کا، پتہ ہی نہیں چلتا کہ رسی کھنچنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے