قائداعظم کی بیٹی نے پاکستان کی بجاۓ بھارت میں رہنے کا انتخاب کیا

0
455

قائداعظم کی بیٹی نے پاکستان کی بجاۓ بھارت میں رہنے کا انتخاب کیا اور آج اُسکا بیٹا بھارت میں رہتے ہوۓ، چار بلین ڈالر کی ورتھ رکھتا ہے، اُسکا نام نیسلی واڈیا ہے اور پاکستان والا خود ساختہ نواسہ اسلم جناح کسمپرسی میں مر گیا، یعنی ہماری قسمت دیکھیں ہمیں قائداعظم کا نواسہ بھی جعلی ملا،پاکستانی حکومت نے آخری دنوں میں اس نواسے کو قائداعظم کا نواسہ سمجھتے ہوۓ سرکاری وظیفہ جاری کیا تھا قائداعظم سڑک کنارے ایمبولینس کے انتظار میں جہان فانی سے کوچ کر گئے اور مادر ملت فاطمہ جناح کی ذاتی زندگی پر اتنے حملے ہوۓ کہ وہ اس دکھ کیساتھ ایک صبح اُٹھ نا سکی کیا آج قائداعظم کا نواسہ بھارت میں اپنی اربوں ڈالر کی ایمپائر میں سوچتا ہو گا کہ میرے نانا اور انکی بہن کا پاکستان میں رہنے کا فیصلہ درست تھا؟ یا میری ماں کا بھارت میں رہنے کا فیصلہ درست تھا؟ آج قائداعظم کی تصویر والا نوٹ کرپشن کی 140 ویں پوزیشن پرپہنچانے والا وہ کاغذ کا ٹکڑا ہے جس سے روز ضمیر خریدے جاتے ہیں اور 12 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے لوگ اس کاغذ کے ٹکڑے سے محروم ہیں