حرام کیا ہے؟

0
403

جاوید غامدی کی نیچے ویڈیو میں تشریح کر دی گئی ہے ہم مسلمان ہروقت یہ حرام ہے؟ وہ حرام ہے؟ کی بحث میں الجھتے رہتے ہیں، اصل میں صرف پانچ حرام ہیں جو قرآن میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے، ۱-بدکاری ۲- ہر وہ کام جس سے کسی کی حق تلفی ہوتی ہو، ۳-ہر وہ کام جس سے کسی کی عزت،آبرو، جان اور مال کو ناحق نقصان پہنچایا جاۓ ۴- شرک ۵- خود سے کسی چیز کو حرام قرار دینا موجودہ حالات میں ہمارے معاشرے میں دو حرام عام بھی ہیں اور انکو کوئ حرام بھی نہیں سمجھتا ، ہر روز، ہر لمحہ کسی کی عزت، آبرو، جان اور مال کو ناحق نقصان پہنچایا جاتا ہے، پاکستان کی 90% آبادی کی ہر روز حق تلفی ہوتی ہے، ووٹ ہرشہری کا سب سے قیمتی حق ہے جو ہمیشہ حق تلفی کا شکار ہوا، انصاف ویسے ہی دنیا میں 140 ویں نمبر پر ہے جسکا مطلب صاف ہے کہ کسی کو انصاف نہیں ملتا کیا یہ کہنا بجا ہو گا؟ کہ ہم ایک حرام معاشرے میں رہ رہے ہیں؟ تو اللہ کا عذاب کیوں نہیں آۓ گا؟ یہی حرام مغربی اور مہذب معاشرے میں عملی طور پر حرام ہیں

https://t.co/VfpeymPcHK