REF NO AN/SCOP/41/2017
DATE: Monday, January 01, 2017
2004,..2008-2009-2010-2011-
2013-2014-2015-2016 & Now….2017
QUESTION OF MASSIVE CORRUPTION
ASKING BY HONORABLE
“CITIZEN OF PAKISTAN”
U.Cönst Art. 2,4,5,8,19,19A
جناب،
مملکتِ پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین صاحب،
مملکتِ پاکستان کے وزیرِ اعظم جناب ایم نواز شریف صاحب،
مملکتِ پاکستان کے اپوزیشن لیڈر جناب ایس خورشید شاہ صاحب،
مملکتِ پاکستان کے چیف جسٹس صاحب،
مملکتِ پاکستان کے آرمی چیف صاحب،
مملکتِ پاکستان کے نیب چیئرمین صاحب،
مملکتِ پاکستان کے ڈی جی ایف آئی اے صاحب،
مملکتِ پاکستان کے آڈیٹر جنرل آف پاکستان صاحب،
مملکتِ پاکستان کے ایف بی آر چیئرمین صاحب،
السّلامُ علیکم
تمام صاحبان یہ بتا سکتے ہیں کہ 2008 میں جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت (انتہائی عروج پر) 145 ڈالر فی بیرل تھی تو کے-الیکٹرک لمیٹڈ ابراج کو 7.16 روپے فی یونٹ (1-100 سلیب) کیوں دیئے گئے، جبکہ سال 2016 میں جب تیل کی قیمتیں گر کر صرف 36 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئیں تھی تو کے-الیکٹرک لمیٹڈ ابراج کو ریٹ دگنا کر کے 14.10 روپے فی یونٹ کیوں دیئے گئے۔ جبکہ انتہائی نوٹ کرنے کی بات ہے ان تمام سالوں میں کے-الیکٹرک لمیٹڈ کے پیداواری یونٹ تقریباً یکساں ہیں اور اُن میں 2004 سے اب تک بہت ہی معمولی اضافہ ہوا ہے یعنیٰ صرف 18 فیصد جبکہ نیپرا کی جانب سے “بانٹے گئے” ٹیرف شیڈول-1 میں فی یونٹ ریٹ میں 800 فیصد سے زائد کا اضافہ نوٹ کیا جاسکتا ہے اگر تیل کی قیمت کی گراوٹ کو مدِ نظر رکھا جائے۔
عوام و قومی خزانے کے ساتھ بڑے پیمانے پر کئے گئے اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کی کرپشن اور فراڈ کا کون ذمہ دار ہے اور اس کرپشن کی رقم سے کس کس پاکستانی نے پانامہ ، برمودہ، کیمن و دیگر آئی لینڈ میں سرمایہ کر رکھی ہے ؟
کرپشن کو واضح کرنے کیلئے ایک بہت ہی سادہ سا چارٹ پیشِ خدمت ہے جس کی نیپرا یا منسٹری آف واٹر اینڈ پاور سے تصدیق کرائی جاسکتی ہے اگر وہ تصدیق کرنے میں پسِ و پیش سے کام لیں (کیونکہ اس بدعنوانی کی بہتی گنگا میں سہولت کاری یہیں سے شروع ہوئی ہے) تو اس کی جانے والی بڑے پیمانے کی کرپشن کے اعداد و شمار اس ویب سائٹ ایڈریس پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں؛
http://www.nepra.org.pk/
Year Oil Rate Bijli Rate Units Sent
$ PRs. out in
2008 145 7.16 15189
2013 90 14.94 15155
2014 95 16.14 15332
2015 45 14.10 16111
2016 36 14.10 16580
FB Page;
Aneel Exposes Kescl Giga Fraud
https://www.facebook.com/
جناب پرویز مشرف(1999-2008)، جناب شوکت عزیز(2004-2007)، جناب آصف زرداری(2008-2013)، جناب یوسف رضا گیلانی(2008-2012)، جناب راجا پرویز اشرف(2012-2013)، جناب ممنون حسین(2013- اب تک)، جناب نواز شریف( 2013-اب تک)۔
عوام نوٹ کریں کے- الیکٹرک ابراج جو کہ کیمن آئی لینڈ میں آف شور کمپنی ہے، اس عالمی اقتصادی دہشت گرد تنظیم نے 2004 سے لے کر اب تک پاکستانی صارفین اور قومی خزانے کی اینٹ سے اینٹ مسلسل بجا ئhے جارہی ہے جس کے ناقابلِ تردید ثبوت بھی موجود ہیں، لیکن اب تک کسی کو غیرت آئی ہے ؟