سوشل میڈیا پر کنٹرول کی ضرورت ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

0
302

یہ وہ لوگ ہیں کہ ہنڈلرز کے کہنے پر کل کہیں گے کہ عوام کے ووٹ پر کنٹرول کی ضرورت ہے کیونکہ عوام گمراہ ہو گئی ہے اگر 18 ماہ کے بعد رجیم چینج اور نگران کرداروں نے یہی نتیجہ نکالا ہے تو سمجھ جائیں کہ اب تک غیر قانونی طاقت اور ظلم و ستم کے سارے حربے ناکام ہونے کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ عوام کی زبان کاٹ دی جاۓ، اسکی آواز بند کر دی جاۓ، 12 کروڑ غربت سے نیچے اور 12 کروڑ اشرافیہ کے نیچے عوام کے پاس صرف ایک زبان ہی بچی ہے، اُسے بھی کاٹ دو گے تو باقی برما، شمالی کوریا، سوڈان اور مصر ہی بچتا ہے، اگر یہی تمہاری منزل ہے؟