ہوشیار، خبر دار، جاگدے رہنا، ساڈے تے نا رہنا

0
90

پاکستانی میڈیا بھنگ پی کے لفافوں کے بستر پر سو رہا ہے، گارڈین نے الیکشن کمیشن کی پری پول رگینگ کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ساتھ ہی کنگ میکرز کو بھی ننگا کیا کیا ایوب، یحییٰ، ضیا اور مشرف کے تجربے کامیاب ہوۓ تھے ؟ کیا ان تجربوں کی تباہی میں کوئ کمی رہ گئی ہے جو تم نئے تجربے کرنے چلے ہو، اور تجربہ گاہ کے سائنس دان بن کر اس ملک کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہو، الیکشن سے پہلے ہی زراعت پالیسی آ چکی ہے اب اس ساری زرعی پالیسی کو عوام ناکام بنا سکتی ہے، 8 فروری کو وہ کام مکمل کریں جو 14 اگست 1947 میں ہمارے اباؤاجداد نے ادھورا چھوڑ دیا تھا، صرف ایکدن 20 کروڑ عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں تو کسی زرعی پالیسی سے آپ کے ووٹ کیساتھ کھلواڑ نہیں ہو سکتا، نئی نسل نے اپنے مستقبل کا فیصلہ 8 فروری کو تاریخ رقم کرکے کرنا ہے، گھروں میں نہیں بیٹھنا کھلواڑ کرنے والے الیکشن نہیں چاہتے، الیکشن کے نتیجے میں اپنے لیے ایک دفعہ پھر آمریت کا سورج چڑھانے کی تیاری میں ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اور ککڑ برادری اسمیں بھی خوش رہیں گے، اگر انکی کرپشن اور سیاست کو تحفظ ملتا ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی چند غلاموں کو بوٹی ڈالتی تھی اور وہ وطن کے غدار بن کر ایسٹ انڈیا کمپنی کے وفادار بن جاتے تھے اور پوری قوم کا سودا ہو جاتا ہے