اچانک سے پہلے تبدیلی اور ڈالروں کی بارش – ایک اتفاق یا سلسلہ غلامی کا؟

0
192

اچانک سے پہلے تبدیلی اور ڈالروں کی بارش – ایک اتفاق یا سلسلہ غلامی کا؟

کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں کسی بھی بین الاقوامی ہنگامی صورتحال سے پہلے اچانک رجیم چینج ہو جاتا ہے اور ملک کی طاقت ایک ڈکٹیٹر کے پاس چلی جاتی ہے اور وہ امریکہ کی ہدایات پر عمل کرتا ہے

سرد جنگ عروج پر تھی، پاکستان کا آئین منظور ہو چکا تھا، الیکشن ہونے جار رہے تھے، دنیا میں سوشلزم مقبول ہو رہا تھا، بھارت نے امریکہ کا اتحادی بننے سے انکار کر دیا تھا اور سویت یونین کے بلاک میں چلا گیا، ایوب خان نے تختہ اُلٹا اور حکومت سنبھال لی اور اسکے بعد پاکستان نے امریکہ کے وفادار اتحادی اور ایجنٹ کا کردار ادا کیا اور ڈالروں کی بارش ہوئ

بنگلہ دیش میں بے چینی پھیل رہی تھی، اقتدار یحی خان نے سنبھال لیا اور بنگلہ دیش بن گیا، چھٹا امریکی بیڑہ ہوا میں اُڑ گیا

سویت یونین افغانستان میں جانے کی تیاری کر رہا تھا، بھٹو کا تختہ ضیاالحق نے اُلٹا دیا اور اگلے 10 سال امریکی جنگ پاکستان نے لڑی اور ڈالروں کی بارش ہوئ

نائین الیون سے پہلے نواز شریف کا تختہ اُلٹایا گیا اور مشرف نے امریکی جنگ کی ذمہ داری اُٹھا لی، اپنے لوگ پکڑ پکڑ کر امریکیوں کے حوالے کیے اور ڈالروں کی بارش ہوئ

پھر کچھ عرصہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت نہیں رہی تو جیسی تیسی جمہوریت چلتی رہی، ہاں امریکی ڈرون کے طالبان پر حملے جاری رہے اور ڈیل کے تحت “اُوتوں اُوتوں رولا پائ جاؤ، اندروں اندروں ڈالر پھڑی جاؤ” یہ زرداری کی خدمت گزاری کا دور تھا اور کیانی بھی خوب مستفید ہوا، اوسامہ بھی پکڑا گیا، ہماری افواج امریکی حملے کو خاموشی سے دیکھتی رہیں، ڈالر ملتے رہے

اور پھر طالبان کی حکومت مضبوط ہوتے ہی ، سی پیک کے مکمل ہونے سے پہلےاور یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے پہلے عمران خان کا تختہ اُلٹا گیا اور اب اسرائیل حماس جنگ کا آغاز ایران کیطرف بڑھتا نظر آ رہا ہے، آج پاکستان میں کوئ حکومت نہیں، ایک لولی لنگڑی نالائق نگران کے علاوہ؟ لیکن آج امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، افغانستان، روس، چین اور ایران کیخلاف؟ کیا پاکستان ماضی کی روایات پر عمل کرتے ہوۓ ایک دفعہ پھر امریکہ کی غلامی اور وفاداری بنھاۓ گا؟ کیا تاریخ دوہرائ جاۓ گی؟ کیا پاکستان ایک دفعہ پھر امریکہ کی جنگ لڑے گا؟ ڈالروں کی بارش پھر سے ہوگی؟ یا پاکستان اپنی تباہ حال معیشت اور سیاست کو سنبھالا دے گا؟ ان حالات میں الیکشن مشکل ہیں، امریکہ کو اپنے ملک میں الیکشن چاہیے لیکن پاکستان بغیر الیکشن یا پھر انجینرڈ الیکشن کے تحت چاہیے تاکہ امریکی جنگ کو ووٹ کی ضرورت نا ہو

پاکستان تاریخ کے مشکل ترین موڑ پر ہے لیکن آسکا حل آسان ترین ہے، عمران خان کو رہا کرو، الیکشن کرواؤ اور الیکشن کے نتائج کی روشنی میں عوامی حکومت کو پاکستان کے قومی مفاد میں بہترین فیصلے کرنے دو، لیکن ایسا نہیں ہوگا