ماں کا فرق

0
109

یہ کاغذات نامزدگی چھیننے کی واردات کا آئیڈیا جس کا بھی ہے اسکی ایسی تربیت میں یقینا اُس کے والدین کا ہاتھ ہو گا اس ملک میں ماں ایسے بچے کو بھی جنم دیتی ہے جو بڑا ہو کر پاکستان کو ورلڈ کپ جتاتا ہے، غریبوں کیلئے کینسر ہسپتال بناتا ہے، غریب بچوں کو یونیورسٹی دیتا ہے، غریب کو دس لاکھ کا صحت کارڈ دیتا ہے، بے گھر کو پناہ گاہ دیتا ہے، بھوکے کو کھانا دیتا ہے، قوم کو غیرت کا سبق پڑھاتا ہے، مسلمانوں کی آواز بنتا ہے، اسلام کا پیغام پہنچاتا ہے، یقینا شوکت خانم جیسی ماں کو پوری قوم کا سلام اور اس ملک میں ایسی مائیں بھی ہے جن کے بچے بڑے ہو کر آئین اور قانون کو توڑتے ہوۓ کاغذات نامزدگی چھین رہے ہیں، عورتوں کو گریبان سے پکڑ رہے ہیں، بچوں کو مار رہے ہیں، چار دیواری کو پامال کر رہے ہیں، ماؤں کو اُٹھا کے جیل میں ڈال رہے ہیں، ایک قوم کو یرغمال بنا کر شدید عذاب میں ڈال رہے ہیں، آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں، منصف کی سیٹ پر بیٹھ کر ناانصافی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں، چوروں کے سہولت کار بنے ہوۓ ہیں، یقینا ایسی ماؤں کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے یہ بھی چیک کرنا ضروری ہے کہ ایسے بچوں کو بچپن میں سر پر کوئ چوٹ تو نہیں لگی تھی جس سے ذہنی توازن بگڑ گیا ہو، جس کی تشخیص نا ہوسکی ہو نپولین نے کہا تھا کہ تم مجھے اچھی ماں دو، میں تمہیں اچھی قوم دوں گا