ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا ہے

0
196

امریکہ نے دوسرے ممالک میں مداخلت اورحملوں کا آغاز فرسٹ ورلڈ وار سے کیا اور آج تقریبا 110 سال بعد ٹرمپ اس پالیسی کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوا ہے، بنیادی طور پر ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا ہے، چونکہ امریکہ میں آزادی ہے، جمہوریت ہے، الیکشن وقت پر ہوتے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے دوران بھی الیکشنز میں ایک دن بھی دیر نہیں ہوئ، اسلئے امریکہ میں پالیسز کی تصیح کا عمل جاری رہتا ہے، اگلے الیکشن میں ٹرمپ سویپ کرے گا کیونکہ عوام ایسی تبدیلی چاہتی ہے

پاکستان میں کوئ فوج کے کاروبار یا کرپشن یا انکے سیاسی کردار یا ہاری ہوئ جنگوں یا صحت اورتعلیم کو نظر انداز کرکے دفاعی بجٹ پر سوال اُٹھاۓ تو نتیجہ عمران خان یا ارشد شریف یا عمران ریاض کی صورت میں آتا ہے، پاکستان میں ان ایشوز پر پردہ ڈالنے کو صحافت کہتے ہیں اور اسکا نتیجہ کامران شاہد جیسے صحافیوں کی ایک بریگیڈ کی صورت میں نکلتا ہے لیکن ایسے صحافی سوشل میڈیا کے ہاتھوں تباہ بھی ہوتے ہیں