کیا امریکہ سے کوئ سائفر ہمیں فلسطین کی حمایت سے روک رہا ہے؟

0
590

بھارتی چینل بھرپور طریقے سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو دکھا رہا ہے اور ساتھ ہی فلسطینیوں پر انسانیت سوز حملوں کی تکلیف دہ مناظر بھی دکھا رہا ہے اور کھل کے تجزیے پیش کر رہا ہے

پوچھنا تھا کہ کیا ہمارے میڈیا کو وٹس ایپ میسج نہیں آیا کہ فلسطین کی حمایت میں بیانیہ بنائیں؟

کیا امریکہ سے کوئ سائفر ہمیں فلسطین کی حمایت سے روک رہا ہے؟

ایک آزاد ایٹمی طاقت جو لانگ رینج میزائیل کے ذخیرے رکھتی ہےاور دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے، ہزاروں بچوں کی چیخوں پر، فلسطینیوں کے رستے خون، لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو کھلے آسمان تلے طبی امداد، خوراک، پانی، بجلی کے بغیر بے بس فلسطینیوں پر خاموش رہے گی؟

کیا ہماری خاموشی مجرمانہ نہیں ہے؟ اس خاموشی کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ہماری خاموشی کے پیچھے سائفر ہے؟ وہ سائفر جسے 76 سال سے چھپایا جا رہا تھا؟

کیا آج اتنے اہم موقع پر پاکستان میں کوئ لیڈرشپ نہیں؟

ذرا سوچیے، کیونکہ ہم صرف سوچ ہی سکتے ہیں، بول بھی نہیں سکتے، ہاں ہم غلام ہیں، ہاں ہم کبھی بھی آزاد نہیں ہوۓ؟ غلام کی سوچ پر بھی پہرا ہوتا ہے