Oil burns, blood spills & we watch, we express sorrow, we send helicopters only to be waiting for the next time.

0
1466

Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”


تیل جلتا رہا، خون بہتا رہا، ہم نے دیکھا، دُکھ کا اظہار کیا، صرف ہیلی کاپٹر بھیجے اور مستقبل کے حادثات کے انتظار میں ہیں

میری تلخ نوائی پر معذرت مگرتلخی کے بغیر سچائی نظر نہیں آتی

احمد جواد

بہاولپور، پاراچنار اور کوئٹہ تو کچھ مقامات کے نام ہیں جبکہ بربادی ہے کہ پچھلے دس برسوں سے مسلسل  چلتی آ رہی ہے۔کیا یہ بربادی ہے؟ جی ہاں اُن کے لئے جنہیں اس کا سامنا ہے مگر دوسروں کے لئے تو  یہ اظہارِ افسوس کا ایک بہانہ ہے۔میرے ذہن میں سوال اُٹھتا ہے کہ نا اہل اور کرپٹ قیادت اس کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا بطور قوم ہم صحیح قیادت کے اہل بھی ہیں؟ اس کا جواب ہے بالکل نہیں۔

اگر ہم میں قیادت کی پہچان  کرنےکی اہلیت ہوتی تو ہم شریف، بھٹوز اورزرداریوں کے رحم و کرم پر نہ ہوتے۔ہماری جہالت، ہماری انا اور ہمارے ڈھیٹ پن،ہمارے مفادات اور ہماری کوتاہ نظری کی سزا یہی ہے کہ شریف اور زرداری ہم پر حُکم چلائیں۔ہمارے ہیروز اور لیڈروں کی فہرست ایوب خان، اصغر خان، نور خان، لیاقت علی خان، ڈاکڑ رُوتھ، ایدھی، ڈاکٹر عبد السلام، ڈاکٹر عبد القدیر خان، معراج خالد، جونیجو، راحیل شریف اور عمران خان جیسے چند ناموں تک محدود   نہیں ہے۔

اِس نا شُکری اور بدعنوان قوم میں عمران خان کے علاوہ کو ن سا لیڈر بچا ہوا ہے۔ کیا ہم ان لیڈروں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے جو ہمارے لئے کیاکیا ہم اس سے واقف ہیں؟ کیا ہمیں معلوم ہے اِنہوں نے ہمارے لئے کیا کچھ کیا؟کیا ہمارے نصابوں میں اِن کا تذکرہ موجود ہے؟کیایہ ہمارے معاشرے میں رول ماڈل سمجھے جاتے ہیں؟

ہم ایک غلام قوم ہیں۔غیر ملکی ایجنڈے ، بکاؤ میڈیا  اورہمارےحسب نسب میں موجود غلامی، غداری اور ناشکری کےجراثیم نے ہمارے ذہن جکڑ دئے ہیں۔باقی قوم کی مانند میری یاداشت بھی کمزور ہے۔کیا ہمیں یاد ہے کہ ایک سال پہلے تک ایک شخص تھا جو پورے ملک میں کوئی المیہ رونما ہونے پر سب سے پہلے پہنچا کرتا تھا اور اُس کی موجودگی سب کو آسودگی کا احساس دلاتی تھی۔

ہم سب نے اُسے ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کرنے پر معاف نہیں کیا۔ہم نے اُسے ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب میں تعیناتی قبول کرنے پر معاف نہیں کیا۔اِس  قوم نے اپنے لیڈروں سے جو سلوک کیا  اس کو دیکھتے ہوئےراحیل شریف کا ملک چھوڑ کر سعودی عرب جانے کا فیصلہ مجھے تو ٹھیک لگا۔آج پچاس سال گذرنے کے بعد کون ہے جو ہمارے گھروں کو روشن کررہا ہے؟  وہ ایوب خان ہے.

سوائے تحریریں رقم کرنے کے ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے پاراچنار اور کوئٹہ سانحات کے متاثرین کی حمائت کے لئے کوئی کوششیں کیں؟ہمیں انتظار ہے کہ کوئی موسیٰ آسمان سے اُتر کرہماری مدد کو آئے مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا۔

ہم ڈاکڑ شاہد مسعود کی نظر سے اپنی گم شدہ شان و شوکت واپس آتی دیکھنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جس کا وقت ختم ہو چکا۔ہارنے والوں کی کوئی عزّت نہیں ہوتی، نہ کسی کرپٹ کی کوئی توقیر ہوتی ہے۔نہ ما یوس ہونے والوں کی کوئی شان ہوتی ہے نہ جاہلوں کا کوئی وقار۔نہ بزدلوں کی قدر کی جاتی ہے نہ موقع پرستوں کو کوئی عزت دیتا ہے۔


Oil burns, blood spills & we watch, we express sorrow, we send helicopters only to be waiting for the next time.

By Ahmad Jawad

Truth can’t be seen without bitterness and I am bitter.

Bahawalpur, Parachanar, Quetta, are just locations, tragedy continues its journey since last 10 years. Is it tregedy? yes for those who suffer, for others it’s an expression of sorrow for a moment.

Question comes to my mind what do you expect from incompetent and corrupt leaders.

But question remains do we as a nation deserve to have true leaders.

I think a big “NO”.

If we had the ability to identify our leaders, we were not in the hands of Sharifs, Bhuttos & Zardaris. We deserve to be ruled by Sharifs & Zardaris due to our stubbornness,our ego, our ignorance, our vested interest and our shortsightedness.

Ayub Khan, Asghar Khan, Nur Khan, Liaquat Ali Khan, Dr Ruth, Edhi, Dr Abdus Salam, Dr Abdul Qadeer, Mairaj Khalid, Junejo, Raheel Sharif, Imran Khan are just some names of long list of heroes & Leaders.

Except for Imran Khan who is surviving among a corrupt & ungrateful nation, are we grateful to these leaders, do we even recognise what they have done for us? Do we even remember what they did for us? Do they exist in our text books? Do they exist as role models in our society.

We are a slave nation. Our minds are blocked by foreign agenda or by prostitute media or by our genetics of being slave, traitors & ungrateful.

I have a short memory just like the rest of the nation. Do we remember only a year ago, there was one man who would reach before anybody else at any tragedy across the country and his presence would be a source of inspiration.

We didn’t forgive him for not accepting extension, we didn’t forgive him for accepting post retirement appointment in KSA. I think he did right by leaving the country & going to KSA after seeing what this nation has done to its past leaders. Raheel Sharif must have seen how this nation treated Ayub Khan, who is responsible even today to light up our houses after 50 years.

How many of us took any initiative to help or support victims of Parachanar or Quetta except our write ups?

We want a MUSA and we want everything should fall from sky, it will not happen.

We hope to see return of our glory through the lens of Dr Shahid Masood ” End of Times”. There is no glory for losers, there is no glory for corrupt, there is no glory for heartless, there is no glory for ignorant, there is no glory for coward, there is no glory for opportunist.