مجھ کو اس شخص کے افلاس پہ رحم آتا ہے

0
261

مجھ کو اس شخص کے افلاس پہ رحم آتا ہے، جس کو ہر چیز ملی، صرف محبّت نہ ملی – احمد ندیم قاسمی

عوام کی محبت کا اندازہ مجھے عمران خان کےساتھ رہ کر اور عوام کی نفرت کا اندازہ عمران خان کو کچھ وقت کیلئے چھوڑنے پر ہوا

عوام کی نفرت کسی بھی با ضمیر شخص کو ایک لمحہ بھی سکون نہیں لینے دیتی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیسے کوئ عہدہ، دولت، طاقت کا سودا عوام کی نفرت کے عوض کر سکتا ہے، یہ سودا وقت کے تمام فرعونوں نے کیا اور قیامت تک عوام کی نفرت کے نشان بنے، پاکستان میں ایوب خان، یحی خان، ضیاالحق، مشرف، آصف زرداری، نواز شریف، پی ڈی ایم کی لیڈرشپ اس نفرت کے نشان بنے، لیکن پھر بھی لوگ نئے نشان بننے کو بے قرار ہیں، اب سمجھ آئ کہ اللہ کی رسی دراز کرنے کا کیا مطلب ہے؟ یعنی ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے انجام کا انتخاب بھی خود کریں اور اُس انجام کیطرف سفر بھی کریں، دنیا کا بد قسمت ترین انسان وہ ہے جو عوام کی محبت کھو دے، اور عوام کی نفرت کا حقدار بن جاۓ