پاکستان کی فلم

0
146

اسٹیبلشمنٹ جس کیلئے میوزک آن کرتا ہے، میڈیا اُس کیلئے ناچنا شروع کرتا ہے، کچھ صحافی دھمال بھی ڈالتے ہیں، کچھ کتھک ڈانس کرتے ہیں، کچھ مجرا کرتے ہیں، کچھ کپڑے پھاڑ کر ڈسکو کرتے ہیں، سول بیورکریسی اُس کو پروٹوکول دینا شروع کرتی ہے، عدالتیں سپیڈ آف لائیٹ سے کرپٹ لیڈرز کے کرپشن کے مقدمے ختم کرتی ہیں، جعلی گیلپ سروے سے عوام کو ذہنی طور پر فلم کے انجام کیلئے تیار کیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن الیکشن سے پہلے سلیکشن کی لسٹ حاصل کرتا ہے، لسٹ کے مطابق ٹیکنالوجی اور بیلٹ پیپر کا کھیل کھیلتا ہے، مختلف ادارے ہدایت کاری، ڈائیلاگ، سکرین پلے اور ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہیں، فلم ایڈیٹنگ سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، فلم پرڈیوسر اسے اپنی نگرانی میں کرواتا ہے اور فلم ریلیز کر دی جاتی ہے، فلم چلنے کا دورانیہ 2 سے 3 سال ہوتا ہے، فلم کی فنڈنگ بیرونی سرمایہ کاری سے ہوتی ہے صرف ایک گڑبڑ ہے، عوام کو اس ھیرا پھیری کا پتہ چل چکا ہے، اسکا کے کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، اب کیا وہ پہلے کی طرح فلم ختم ہونے کا انتظار کریں گے یا نئی فلم کا انتظار کریں گے یا فلم کی ریلیز رکوا دیں گے، اسکا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا